پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے پشاور کے نواحی علاقے دوران پور میں زائرین کیلئے قائم قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا۔
حکام نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مرکز میں 150 سے زائد افراد کو قرنطینہ کرنےکی گنجائش موجودہے۔ قرنطینہ مرکز میں ہر فرد کے لیے الگ کمرہ اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق ڈیوٹی پر مامورعملے نے رضاکارانہ طور پرخود کو بھی مرکز کے اندر محدود کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مرکز میں انتطامات پراطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: کورونا: مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کا دنیا میں 27 واں نمبر
وزیراعلیٰ نے ڈی سی پشاورآفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکا بھی دورہ کیا۔ ڈی سی پشاور کی جانب سے کورونا کے پھیلاوَ کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا کہ سنٹر جدید آن لائن ٹیکنالوجی اور جی آئی ایس میپنگ کی سہولیات سےآراستہ ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں محکمہ صحت، پولیس اور دیگراداروں کےاہلکار 24 گھنٹے ڈیوٹی پر ہیں۔
