لاس اینجلس: ہالی وڈ گلوکار و اداکار ادریس البا میں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
ادریس البا کا کہنا ہے کہ ویمبلےمیں چیریٹی تقریب میں صوفی ٹروڈو کےساتھ شرکت کی تھی، مجھےکورونا کینیڈین وزیراعظم کی بیوی صوفی ٹروڈو سے ہوا۔
۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے 2 منٹ اور 8 سیکنڈز پر مبنی ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں ان کی اہلیہ سبرینا بھی ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا خدشہ، مختلف ممالک کا سفری پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ
کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کینیڈین وزیراعظم نے بھی اپنے آپ کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 7 ہزار 987 ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 422 ہو گئی جبکہ 82 ہزار 462 صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 345 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اٹلی میں ہلاکتوں کی کل تعداد 2 ہزار 503 ہو گئی اور مزید 3 ہزار 526 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ایران میں 135 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 988 ہو گئی اور ایک ہزار 178 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 7987 ہو گئی
امریکہ میں 29 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 115 تک پہنچ گئی اور مزید ایک ہزار 846 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اسپین میں بھی کورونا وائرس کے اثرات میں تیزی آ گئی اور 24 گھنٹے کے دوران مزید 191 افراد کی موت ہو گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 533 ہو گئی۔
ترکی میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی اور 51 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ترکی میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 98 ہو گئی۔
