کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے قبل تھائی لینڈ سیاحوں کی جنت سمجھا جاتا تھا تاہم اب باقی دنیا کی طرح یہاں بھی سڑکیں ویران ہیں، گلیوں میں خاموشی کا راج ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
ان حالات میں تھائی لینڈ میں رہنے والے بندروں کا برا حال ہے، انہیں ہمیشہ سیاحوں کے ہاتھوں کھانے پینے کی وافر اشیا میسر آ جاتی تھیں لیکن اب وہ بھی خوراک کی تلاش میں غول در غول گلیوں میں پھر رہے ہیں۔
ان بندروں کی آپس میں لڑائیاں بھی جاری ہیں اور یہ چوری بھی کر رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں بندروں کے گروہ سڑکوں پر پھرتے نہیں دیکھے۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں پانچ ہزار سے بڑھ گئیں
مقامی افراد ان واقعات کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں، ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بندر کو کیلا ملا تو سینکڑوں بندروں نے اس پر حملہ کر دیا اور ایک فساد سا پھیل گیا۔
تھائی لینڈ کے شہر لاپ بری سے ایک شہری نے ٹوئٹ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سیاحوں نے شہر چھوڑ دیا ہے اس لیے بھوکے بندروں نے یہاں یلغار کر دی ہے۔
بندروں کی لڑائی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تھائی شہری کا کہنا تھا کہ بہت جلد ان بندروں کو سمجھ آ جائے گی کہ ایک بالغ شخص کو گرانے کے لیے صرف چار بندر کافی ہیں۔
Thousands of hungry monkeys storm the town center in Lopburi, Thailand because the tourists that usually fed them fled due to Covid-19.
Its just a matter of time before they realise that just about 4 of them can take down a full grown man.
Source: Reddit pic.twitter.com/PbbG7Iwn2U
— ? ➐ (@zahinsays) March 13, 2020
تھائی لینڈ کے میڈیا کا کہنا ہے کہ فروری کے مہینے میں کورونا وائرس کے باعث ملک میں 44 فیصد سیاح کم آئے ہیں۔
یاد رہے کہ سیاحت تھائی لینڈ کی مجموعی قومی پیداوار کا 11 فیصد ہے۔ اس برس جی ڈی پی کی شرح دو فیصد سے بھی کم رہنے کا خدشہ ہے۔
