اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا بیانیہ مسلم لیگ ن نے بھی اپنا لیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج خود مسلم لیگ ن کے اندر سے مطالبہ ہو رہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کو وطن واپس لاؤ۔
آج خود (ن) لیگ کے اندر سے مطالبہ ہورہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کو وطن واپس لاؤ۔ وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ (ن) لیگ نے بھی اپنالیا ہے۔ قوم کو مبارک ہو۔ (ن) لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے جو وزیراعظم عمران خان کی سیاسی محنت کی جیت ہے۔ pic.twitter.com/RSAEMhoZYg
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 11, 2020
انہوں نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا بیانیہ ن لیگ نے بھی اپنا لیا ہے اور اب ن لیگ کے اندر بھی تبدیلی آ رہی ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی محنت کی جیت ہے۔
