گزشتہ رات پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سال کے دوسرے سپرمون کے نظارے دیکھے گئے۔
پاکستان میں رات دس بج کر 47 منٹ پر سپرمون دیکھا گیا جب کہ دنیا کے کئی ممالک بشمول امریکہ، فرانس اور برازیل کے عوام نے بھی سپرمون کا نظارہ کیا۔
دنیا میں کہاں کہاں سپر مون کیسے دیکھا گیا، تصویروں کے ذریعے دیکھیئے۔

خیال رہے کہ جب چاند معمول سے زیادہ بڑا اور روشن ہو اور زمین کے قریب ترین پہنچ جائے تو اسے سپرمون کہتے ہیں۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق اس مرتبہ سپر مون کے وقت چاند کا زمین سے فاصلہ تقریبا 3 لاکھ 57 ہزار 404 کلو میٹر رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال چار سپرمون ہوں گے اور یہ رواں سال کا دوسرا سپرمون تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سات اپریل کو تیسری مرتبہ چاند زمین کے قریب ترین پہنچے گا جسے پنک سپرمون کا نام دیا گیا ہے۔
