راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں مختلف ممالک کے سفیر بھی شریک ہوئے جبکہ وفد نے خطے میں امن کے لیے کیے گئے پاکستان کے اقدامات کو بھی سراہا۔
گزشتہ ہفتے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ملاقات کی تھی۔ جس میں باہمی دلچسپی اور خطے میں سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران افغان پناہ گزین، افغان مفاہمتی عمل اور مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگو ہوئی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاہم پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں قابل تحسین کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں ایرانی نائب وزیر صحت بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
اُن کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی میں پاکستان کی کامیابیاں غیر معمولی ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو کشمیر میں آزادانہ کام کا موقع دینے پر بھی پاکستان کے مشکور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پانچویں جماعت کے انتیس فیصد طلباء انگریزی جملہ پڑھنے سے قاصر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہو چکی ہے اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں گراں قدر ہیں۔
