ملتان: سفاک خاتون نے معصم بچے پر تیزاب پھینک دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئی۔
تیزاب گردی، پنجاب میں ایسڈ کنٹرول ایکٹ لانے کا فیصلہ
ہم نیوز کے مطابق سورج میانی کے علاقے میں پانچ سالہ منتظر پر نا معلوم سفاک خاتون نے تیزاب پھینکا اورجائے وقوعہ سے فرار ہوگئی۔ تیزاب سے کمسن بچے کا چہرہ اور گردن بہت بری طرح سے زخمی ہوئے ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر بچے کے علاج معالجے میں مصروف ہیں جب کہ تھانہ صدر کی پولیس نے سفاکیت کی اطلاع ملنے کے بعد نامعلوم خاتون کی تلاش شروع کردی ہے۔
کوئٹہ میں دو خواتین اور ایک بچے پر تیزاب پھینک دیا گیا
گزشتہ دنوں ملتان ہی کے علاقے مخدوم رشید میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں تین بچوں کی ماں مومل عرف شمیم نے شادی سے انکار کرنے پر صداقت نامی شخص پر تیزاب پھینک دیا تھا۔
تیزاب گردی کی وجہ سے اسپتال ذرائع کے مطابق صداقت کا چہرہ اور جسم تقریباً 50 فیصد جھلس کر شدید زخمی ہوگیا تھا۔ زخمی کو علاج معالجے کے لیے نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا تھا۔
گجرات میں تین طالبات تیزاب گردی کا شکار
تین سال قبل بیرون ملک مقیم ایک خاندان نے اسپتال پہنچ کر شکایت کی تھی کہ ان کی ملازمہ نے تین سالہ بچے پر نہ صرف تیزاب پھینک دیا بلکہ اسے تیزاب پلانے کی بھی سفاکانہ کوشش کی تھی جو بچے نے ناکام بنا دی تھی۔
