کراچی: حکومت اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان کراچی میں ہونے والے مذاکرات ناکام ناکام ہوگئے ہیں۔
کراچی میں ہونے والے مذاکرات میں حکومتی ٹیم، گورنر سندھ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود ٹرانسپورٹرز کو ہڑتال ختم کرنے پر قائل نہ کرسکیں۔
ترجمان گڈز ٹرانسپورٹرز امداد حسین نقوی کے مطابق ایکسل لوڈ کے نفاذ تک ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم نے گڈز ٹرانسپورٹرز پر واضع کردیا کہ ایکسل لوڈ کے نفاظ سے مہنگائی بڑھ جائے گی۔ ایکسل لوڈ نفاذ نہیں ہو سکتا، صنعتکاروں کے تحفظات ہیں۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/224414/” position =”left”]
ذرائع کے مطابق حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹ کے درمیان ایک گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے۔ گورنرسندھ اور وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داود بھی گڈز ٹرانسپورٹرز کو منانے میں ناکام ہوگئے۔
