اسلام آباد : آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر حکومت اور حزب اختلاف میں مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد تینوں بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیردفاع پرویز خٹک کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے امور قانون سازی کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہو گا۔
مزید پڑھیں : آرمی ایکٹ میں ترامیم، بلاول کا قانونی طریقہ کار اختیار کرنے پر زور
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت قانون سازی پر پارلیمانی طریقہ کار اختیار کرنے پر تیار ہو گئی ہے جس کے مطابق تمام بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیجے جاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج اڑھائی بجے ہوگا جس میں بل کی منظوری دی جائے گی۔
