اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے منگل کے روز وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اسد عمر کو وزارت منصوبہ بندی کا قلم دان سونپ دیاگیا۔ صاحبزادہ محبوب سلطان کو سفیران کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق صاحبزادہ محبوب سلطان سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کا قملدان واپس لے لیا گیا اور خسرو بختیار کو وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کابینہ کا نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلے کو فوری چیلنج نہ کرنے پر اتفاق
یاد رہے کہ کل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ خسرو بختیار کو پٹرولیم کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم کابینہ ڈویژن کے نوٹیفیکشن میں خسرو بختیار کو نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔
