برطانوی اراکین پارلیمان ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں طاقتور عہدے یعنی ہاؤس آف کامنز (ایوان زریں) کے نئے اسپیکر کا انتخاب آج کریں گے۔
10 سال تک عہدے پر رہنے کے بعد مستعفی ہونے والے اسپیکر جان بریکو کے جانشین یعنی نئے اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہو گا۔
اسپیکر کے عہدے کے لیے لیبر پارٹی کی سابق ڈپٹی اسپیکر ہیرائٹ حرمین اور موجودہ ڈپٹی اسپیکر لنڈسی ہوئل اسپیکر سمیت 6 امیدوار دوڑ میں شامل ہیں۔
اسپیکر کے لیے ووٹنگ سے قبل امیدوار ایوان زریں میں مختصر تقاریر کریں گے اور اس کے بعد اراکین پارلیمنٹ خفیہ رائے شماری میں حصہ لیں گے۔
اکثر تنازعات کی زد میں رہنے والے اسپیکر جان پریکو نے جمعرات کے روز عہدے سے استعفا دیا تھا۔ بکنگھم کے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے پیر کو جان پریکو کے استعفے کی باضابطہ طور پر تصدیق ہوگئی تھی۔
انتخابات میں اہلیت کے لیے ہر امیدوار کو 12 اراکین کی حمایت درکار ہوگی جن میں سے کم از کم 3 اراکین کا تعلق دوسری جماعتوں سے ہو۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی پارلیمنٹ کے پاس بریگزٹ کے حوالے سے تاریخی فیصلہ کرنے کا موقع ہے، بورس جانسن
خفیہ رائے شماری کے دوران اراکین کے پاس ووٹ ڈالنے کے لیے صرف 20 منٹ کا وقت ہوگا۔ ووٹنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگا جسے ایک گھنٹے میں مکمل کیا جائیگا۔
اگر کوئی بھی امیدوار مطلوبہ تعداد یعنی آدھےسے زائد ووٹ حاصل نہیں کرتا تو سب سے کم ووٹ لینے والے امیدوار انتخابی عمل سے باہر ہوگا اور باقی رہ جانے والے امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔
اس کے بعد ہر راونڈ میں اراکین پارلیمنٹ ووٹ ڈالتے رہیں گے تاوقتکہ کوئی ایک امیدوار مطلوبہ ووٹ یعنی ادھے سے زائد ووٹ حاصل نہیں کرتا۔
