شارجہ: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل تھری) کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 100 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.2 اوورز میں 100 رنز بنائے۔
پانچویں میچ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد لاہور قلندرز کے لیے ٹاپ فور میں جگہ بنانا مشکل ہو گیا ہے۔
میچ کے آغاز میں قلندر کپتان برینڈن میکلم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ایک بار پھر غلط ثابت ہوا۔
کپتان برینڈن میکلم اور فخر زمان اوپننگ کرنے میدان میں آئے تو کھیل کا جارحانہ آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 46 اسکور بنائے۔
قلندرز کی پہلی وکٹ گری تو دیگر کھلاڑی بھی تو چل میں آیا کے مصداق پویلین لوٹنے لگے۔
پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ٹیم کے پانچ کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جن میں سے ایک کھلاڑی(فخر زمان،30) نے زلمی بالرز کے سامنے مزاحمت کی زحمت کی۔
دو کھلاڑیوں (رام دین، یاسر شاہ) نے بغیر کھاتہ کھولے پویلین کی راہ ناپی۔
زلمی کی جانب سے لیام ڈاؤسن اور حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو میدان سے باہر کی راہ دکھائی۔
