اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات سے بھاگ رہی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں 18 اکاونٹس کا ذکر نہیں کیا جس میں خطیر رقم آتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ان 18 بے نامی اکاؤنٹس سے اپنے اور پارٹی کے اخراجات چلاتے رہیں ہیں، چیئرمین نیب سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے کو دیکھا جائے۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/200703/” position =”left”]
احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر سے پوری قوم کی توجہ منی لانڈرنگ کی طرف مبذول کرنا چاہتے ہیں کیونکہ عمران خان قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے اس کی شگافیوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک اسپتال کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خدشہ ہےکہ عمران نے پاکستان سےکھلواڑ کیا ہے، وہ جانتے ہیں الیکشن کمیشن شفاف کام کرے گا تویہ فنڈنگ کی چیزیں سامنےآئیں گی اس لئے وہ اپنی مرضی سےاس کے ممبران لگانا چاہتے ہیں۔
