اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز سکھر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اورحیدرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، کراچی، قلات ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواوٗں اورآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 119، سیدپور 39، گولڑہ 29، ائیرپورٹ 25، بوکرہ 05)، راولپنڈی ( شمس آباد 42، چکلالہ 34)، منڈی بہاوالدین 23،مری 18، جہلم 17، سیالکوٹ (سٹی 10، ائیرپورٹ 06)، گجرات 11،منگلا03، کشمیر: کوٹلی 31،راولاکوٹ03، گڑھی دوپٹہ 02، چراٹ 22، سیدوشریف 15، بالاکوٹ 12، لوئر دیر 10، مالم جبہ، کاکول، کلام میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی 43، تربت 42، پڈعیدن، بھکر اور موہنجوداڑو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
