سوات: خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع فی الحال موصول نہیں ہوئی۔
بدھ کی صبح پاکستان کے شمالی علاقہ بونیر میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 18 کلو میٹر اور مرکز بٹگرام سے 20 کلو میٹر دور مغرب میں موجود پہاڑی سلسلہ تھا۔
