بریمین: جرمنی کی دو مساجد پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے حملے کیے گئے ہیں۔ حملہ آوروں نے بریمین شہر کی مسجد رحمان کو نشانہ بنایا ہے جب کہ دوسرا واقعہ کیسل شہر میں پیش آیا ہے۔
برطانیہ:مشتعل افرادکا نیو کاسل اسلامک سینٹر پر حملہ، توڑ پھوڑ
ترکی کے نشریاتی ادارے ’ٹی آر ٹی‘ کے مطابق جرمنی کے شہر ’بریمین‘ میں واقع ’رحمان مسجد‘ میں قرآن کریم کے 50 نسخے شہید کردیے گئے ہیں جب کہ کیسل شہر کی ایک مسجد پر سنگ باری کرنے کا واقعہ بھی پیش آیا ہے۔ سنگ باری کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ نامعلوم ملزمان کی جانب سے کی گئی ہے۔
ٹی آرٹی کے مطابق مسجد انتظامیہ کے صدر ’سیف الدین ار یوروک‘ نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
برمنگھم کی 5 مساجد پر حملے، مساجد کے شیشے توڑ دیے
ٹی آرٹی کے مطابق جرمنی کے شہر ’بریمین‘ میں زیادہ تر پاکستانی اور افغان باشندے آباد ہیں۔ شہر میں پیش آنے والے واقعہ پر وہاں موجود مسلمان برادری اپنے ردعمل اور افسوس کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کررہی ہے۔
