جلالپور پیر والا: گزشتہ روز دو گروہوں کے درمیان تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 10 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
مقتولین کی نماز جنازہ موضع درآب پور بستی جعفریں میں ادا کی گئی، ممبر قومی اسمبلی رانا محمد قاسم نون اور اسسٹنٹ کمشنر احمد رضا سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی علاقہ میں موجود رہی۔
گذشتہ روز موضع درآب پور میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کی وجہ سے 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں: جلالپور: دیرینہ دشمنی پر دو گروہوں میں تصادم، 10 ہلاک
جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
جاں بحق افراد میں ممتاز عرف کالا جعفر، عاقب جاوید، سلیم اختر، راحت، شفقت، شوکت، عصمت اللہ، اقبال ڈیہڑ، یونس ڈیہڑ اور عباس شامل تھے۔
زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ملتان کے نشتر ہسپتال بھیج دیا گیا تھا۔
زخمیوں میں منور، عامر، ساجد، الیاس، اورنگزیب، امجد، زوہیب، سمیع اللہ، حسنین، ساجد، نصیب اللہ اور باسط سلطان شامل تھے۔
تھانہ صدر پولیس نے 18 نامزد اور 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جن میں اب تک 6 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔
