اسلام آباد: پاک فوج کے شہید جوان امداد اللہ مروت کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین آبائی علاقے مشہ منصور میں کردی گئی۔
شہید کی نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔
شہید سپاہی امداد اللہ نے چار دن قبل پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے دوران شر پسندوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں جام شہادت نوش کیا تھا۔
