اسلام آباد: یوم آزادی صحافت کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قرآن مجید کی سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 42 ٹویٹ کی ہے۔
عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا کہ’ ان کیلئے جو جھوٹی خبریں پھیلاتے رہتے ہیں‘۔
وزیراعظم نے غلط خبریں پھیلانے والوں کے لیے پیغام میں سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 42 کا حوالہ دیا جس کا ترجمہ ہے کہ سچ میں جھوٹ نہ ملاؤ اور جان بوجھ کر حق کو نہ چھپاؤ حالانکہ تم جانتے ہو۔
For those who keep spreading fake news: pic.twitter.com/e2ccNIKrTn
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 3, 2019
وزیراعظم کے اس ٹویٹ پر صارفین تبصرے بھی کر رہے ہیں اور صحافیوں پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ہم دعا ہی کر سکتے ہیں کہ جھوٹی خبریں پھیلانے اور عوام کے جذبات سے کھیلنے والوں کو اللہ تعالی ہدایت دے۔
https://twitter.com/Imrankhan_IK2/status/1124167238272135168
ایک صارف نے لکھا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو آخرت میں جواب بھی دینا ہوگا۔
https://twitter.com/SalahuddinTano1/status/1124166818590068737
