مشہور ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونز سے شہرت پانے والی اداکارہ سوفی ٹرنر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اداکارہ کی شادی امریکی گلوکار نک جوناس کے بھائی جوئے جونس سے آج لاس ویگاس میں انجام پائی۔
سوفی ٹرنر اور جوئے جونس کچھ عرصہ سے اکٹھے دیکھے جا رہے تھے، انہوں نے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے کی تصدیق کی تھی البتہ شادی کی تاریخ کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔
دونوں نے معروف میوزیکل ایوارڈ ’بل بورڈز‘ کی سالانہ تقریب کے فوری بعد شادی کا اعلان کیا، اس سے قبل جوئے جونس نے تقریب میں رقص بھی کیا تھا۔
جوئے جونس کی عمر 29 برس ہے جبکہ سوفی ٹرنر 23 برس کی ہیں، شادی کی تقریب بہت سادگی سے منعقد کی گئی جس میں دلہن نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔
گیم آف تھرونز کا آٹھواں اور آخری سیزن 19 مئی کو اپنے اختتام کو پہنچے گا جس میں چھ قسطیں نشر کی جا رہی ہیں۔ سوفی ٹرنر اس میں سانسا اسٹارک کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
دوسری جانب امریکا میں بل بورڈ میوزک ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب ہوئی اور 2019 کے میوزیکل ایوارڈ کا میلہ کینیڈین گلوکار ڈریک نے لوٹ لیا۔ کینیڈین گلوکار نے 12 ایوارڈ اپنے نام کر کے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گیم آف تھرونز کا کردار ٹیرین لینسٹر راولپنڈی میں موجود
امریکی ریاست نواڈا کے شہر لاس ویگاس میں بل بورڈ میوزیک ایوارڈ 2019 کا میلہ سجا تو ہالی ووڈ ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر فیشن کے جلوے بکھیر کر تقریب کو چارچاند لگا دئیے۔
رنگا رنگ ایوارڈ تقریب میں معروف گلوکار کار ڈی بی کو ٹاپ فی میل آرٹسٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ ٹاپ ہاٹ100 آرٹسٹ کا ایوارڈ بھی کار ڈی بی ہی لے اْڑیں لیکن میوزیکل ایوارڈ کی شام کینیڈین گلوکار اور ریپر ڈریک کے نام رہی۔ ٹاپ میل آرٹسٹ کے ایوارڈ کے ساتھ گلوکار نے بارہ ایوارڈز لے کر میدان مار لیا۔
اس طرح وہ ٹوٹل ستائیس بل بورڈ ایوارڈز جیت کر کے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سے آگے نکل گئے ہیں۔ تقریب میں جونس برادرز کے ساتھ ساتھ ٹیلر سوئفٹ نے بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
