وزیراعظم عمران خان کے بلاول بھٹو سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا میں بھی طوفان بپا کر دیا۔ کسی نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کو ہنسی مذاق میں اڑایا تو کوئی سخت نالاں نظر آیا۔
وزیر اعظم عمران خان کے وانا اسٹیڈیم میں ہونے والے عوامی اجتماع میں دیے گئے بلاول بھٹو سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر بے لاگ تبصرے ہوئے۔
’پرائم منسٹر عمران خان ‘، ’بلاول صاحبہ‘ اور ’بلاول‘ ٹوئیٹر پر ٹرینڈ بن گئے۔ ’بدزبان وزیراعظم اس سٹوری کو فائل کرتے وقت بھی پاکستان کے ٹاپ ٹرینڈز میں پہلے نمبر پر چل رہاہے۔ ٹوئیٹر صارفین نے تنقید کے نشتر بھی چلائے اور مزاح کا سماں بھی باندھا۔
وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان حاضر مزاری نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اس کی بھر پور مذمت کی ۔
Imran Khan only exposed his own deeply embedded misogyny in trying to insult Bilawal Bhutto by calling him "sahiba", as if being a woman should be used as an insult. Condemnable, shameful and something the PM should retract & apologise for immediately.
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) April 24, 2019
ٹوئیٹر صارف ثنا میر نے لکھا وہ بہت مایوس ہوئیں،، ان کا کہنا تھا کہ قوم کا رہنما کسیے ایک صنف کو معاشرے سے منقطع کر سکتا ہے۔
https://twitter.com/SanaMirTweets/status/1121019971830784000?s=20
ڈاکٹر ثقلین شاہ نامی صارف نے بلاول صاحبہ کے پیش ٹیگ سے لکھا وزیراعظم ہاؤس کا مذاق بن کر رہ گیا اور اب سمجھ آئی کہ ہم خوشیوں کے بین الاقوامی انڈیکس میں کیوں ٹاپ پرہیں
Prime minister house has become a comedy theater – a complete laughing stock. Now I understand why we are up on the global happiness index.#بلاول_صاحبہ
— Dr Saqlain Shah (@DrSaqlainSh) April 24, 2019
شاہد خان نے بھی مختلف ایموجیز اور ہیش ٹیگ بلاول صاحبہ کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے اسے زبان کی پھسلن قرار دیا۔
This was slip of the tongue 😋😎😂🤣#بلاول_صاحبہ
— Shahid Khan (@skm_rph) April 24, 2019
طلحہ آصف کا کہنا تھا خان کہے تو غلط لیکن پی پی کہے تو جائز ہوتا ہے۔ عائشے نامی ٹویپ نے لکھا بلاول پارلیمنٹ میں عمران خان کو سیلیکٹڈ وزیراعظم کہہ سکتے ہیں اور جو لوگ اس بے عزتی کو کچھ نہیں سمجھتے وہ صاحبہ کو بھی مذاق ہی سمجھ کرشور مچانا بند کر دیں ۔
Bilawal can call elected PM of Pakistan “selected PM” infront of the whole parliament & the people who labelled that insult savage are now crying about Imran Khan calling him “sahiba”, take it as a joke too.
Though calling him sahiba is an insult for us women.— Dr Khan (@champagne_lassi) April 24, 2019
یہ بھی پڑھیے:’بلاول صاحبہ‘ کی طرح پرچی پر نہیں آیا، عمران خان
