لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران صاحب آج میں بھی آپ کو یاد کرانا چاہتی ہوں کہ اب آپ کنٹینر پر نہیں بلکہ وزیراعظم ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آپ وزیراعظم پاکستان ہیں یا پھر نیب کے چئیرمین یا اس کے ترجمان ہیں؟ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین نے پلی بارگین اور این آر او کی آپ کو عادت ڈال دی ہے اسی لئے آپ سب میں پلی بارگین اور این آر او بانٹ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/148740/” position =”left”]
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو یہ بھی بتادوں کہ ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی ہے اور روپے کی قدر مزید کم ہوگئی ہے، قوم کو بتائیں کہ نو ماہ میں آپ کی کتنا تین ہزار ارب روپے سے زائد قرض لے چکے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم کو بتائیں کہ افراط زر 8.5 فیصد سے بھی اوپر جارہا ہے، اور جلد ڈبل ڈیجٹ میں جانے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پر تنقید اس لئے کررہے تھے کیونکہ پٹرول 12 روپے مزید مہنگا کرنا ہے، اپنی تقریر میں نوماہ کے دوران اپنی حکومت کی ایک بھی کارکردگی نہیں بتاسکے ۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران صاحب علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کی چوری چھپانے کے لئے اپوزیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، قوم کو بتائیں کہ دونوں کے خلاف کاروائی کب شروع ہوگی؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ غریب عوام تیار ہوجائیں لگتا ہے کہ حکومت مہنگائی کا نیا بم گرانے والی ہے، ٹیکس ریونیوز جمع نہ ہونے پر ناکامی کا بدلہ غریب عوام سے لینا ظلم ہے۔
