نیویارک: کینسر کے مرض سے جنگ لڑنے والی پاکستانی شیف فاطمہ زندگی کی بازی ہار گئیں، انہوں نے امریکی ٹی وی سیریز ’ٹاپ شیف‘ میں حصہ لیا اور دنیا بھر میں مقبول ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والی فاطمہ علی نے گزشتہ برس امریکی ٹی وی سیریز کے پروگرام ’ٹاپ شیف‘ میں حصہ لیا اور فاتح قرار پائیں تھیں جس کے بعد انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا تھا۔
فاطمہ نے کئی غیر ملکی مقابلوں میں حصہ لے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اُن کی زندگی کا سب سے بڑا خواب تھا کہ وہ شیف بنیں مگر کینسر کے مرض نے انہیں اجازت نہیں دی۔

29 سالہ پاکستانی شیف میں کینسر کے مرض کی تشخیص آخری مرحلے میں ہوئی۔ انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ اسپتال میں داخل تھیں۔
اُن کے چہرے سے بیماری صاف ظاہر ہورہی تھی مگر مسکراہٹ کے ذریعے وہ اسے چھپانے کی کوشش کررہی تھیں۔
