اسلام آباد: 23 بار خنجر کے وار سہنے والی قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے امید پیدا ہوئی ہے کہ بے شک آپ کسی جج کے بیٹے ہوں یا صدر کے بیٹے ہوں آپ قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتے۔
ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں خدیجہ صدیقی نے خواتین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں اور اس کے لئے لڑیں، یہ نہ سوچیں کہ لوگ کیا کہیں گے۔
خدیجہ صدیقی نے کہا کہ خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے انصاف ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آصف کھوسہ میں صلاحیت ہے کہ وہ عرصے سے رکے ہوئے کیسوں کو جلد نمٹائے گے۔
وکیل خدیجہ صدیقی حسان نیازی نے کہا کہ ہمارا مقصد ملزم کو محض سزا دلانا نہیں ہے مگر معاشرے میں اس کیس سے آگاہی پیدا کرنا ہے کہ کمزور کو دبایا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ خدیجہ کے پہلے وکیل بک گئے تھے اور وہ سودا باذی کروانے پر تلے تھے۔
سانحہ ساہیوال کے ہم سب ذمہ دار ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ
ترجمان وزیراعلی پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ ہماری عادت ہے کہ کسی بھی سانحہ کے بعد اس کا الزام کسی پر ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں،دیکھا جائے ہم سب اس سانحہ کے ذمہ دار ہیں۔
سانحہ ساہیوال سے متعلق سوال پر انکا کہنا تھا کہ چالیس سالوں سے جو پولیس کے رویے ہیں اس پر سب قصور وار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سانحے کے حوالے سے مزید اطلاعات آ رہی ہیں اور جب مزید حقائق سامنے آئیں گے تو لوگوں کے موقف میں بھی تبدیلی آئی گی۔
منی بجٹ سے غریب لوگوں کو فائدہ پہنچے گا،شاندانہ گلزار خان
رہنما پاکستان تحریک انصاف شاندانہ گلزار خان نے کہا ہے کہ بجٹ میں جو چیزیں پیش کی گئی ان سے غریب لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔
انکا کہنا تھا کہ جن چیزوں پر ٹیکس بڑھایا گیا ہے وہ چیزیں ہیں جو ایک امیر آدمی کے استعمال میں ہیں۔حکومت کا فرض ہے ملک کے ہر باشندے کو برابری معاشی حقوق فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے کے لوگوں کے لئے ریلیف دیا گیا ہے جو 800سی سی سے 1300 سی سی کی گاڑی خریدنے چاہتے ہیں اور پچاس لاکھ تک کا گھر خریدنا چاہتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس اگر گئے تو یہ پاکستان کی تاریخ کا آخری آئی ایم ایف ہو گا۔
منی بجٹ پر بہت سے تحفظات ہیں،زبیر عمر
رہنما مسلم لیگ ن زبیر عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آج جو بجٹ پیش کیا گیا اس پر بہت سے تحفظات ہیں،ٹیکسوں پر چھوٹ سے ریوینیو میں کمی آئی گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نان فائلر کے لئے جو چھوٹ کا اعلان کیا ہے وہ اصل میں اپنے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کیا گیا ہے۔
