راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی ہے جس میں تین پاکستانی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی پر جندروٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس میں ایک خاتون بھی زخمی ہوگئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا کہ ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے اورسیز معاہدے کی خلاف ورزی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہمسائیہ ملک ماضی میں بھی لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بناتا رہا ہے۔
