لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی دختر مریم نواز نے کہا ہے کہ میڈیا میں لیک کی گئی رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ نوازشریف کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ نوازشریف کی بیماری بڑھ رہی ہے، ہمیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی) سے سرکاری رپورٹس کا ابھی تک انتظار ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم نے ہرجگہ دروازہ کھٹکٹایا مگر بے سود رہا۔
The reports leaked to media show his disease has progressed & is life-threatening. Official reports from PIC still awaited. Have been running pillar to post but to no avail. pic.twitter.com/fONwwVXFdM
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 23, 2019
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہونے پر انہیں جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا تھا۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/125366/” position =”left”]
طبی معائنے کے بعد نواز شریف کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑھا ہوا ہے جب کہ اُن کی ایکو رپورٹ بھی نارمل نہیں آئی ہے۔ جس میں نوازشریف کے دل کے پٹھوں کی تہہ معمول سے زیادہ پھول گئی ہے اور اُن کے دل کا ایک والو معمول سے تنگ ہے۔
مریم نواز اور نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے حکام سے میڈیکل رپورٹس مہیا کرنے کی درخواست بھی کر رکھی ہے تاہم مریم نواز اور ڈاکٹر عدنان کے مطابق انہیں میڈیکل بورڈ کی رپورٹس سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں جرم ثابت ہونے پر سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنا رکھی ہے اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔
