لاہور: فلم و ٹیلی وژن کے معروف اداکار بابر علی کو نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکی آمیز کالز کی جارہی ہیں۔ اس مسئلے کے رد عمل میں بابر علی نے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کرا دیا۔
اس کے علاوہ بابر علی سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ نامعلوم افراد نے مختلف اوقات میں بابر علی کی گاڑی کا تعاقب بھی کیا۔ بابر علی کے مطابق ٹیلی فون کالز میں اداکار بابر علی کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔
اس تمام مسئلے کے نتیجے میں اداکار نے مقدمہ تو درج کروا دیا پر بابر علی سنگین نتائج کی دھمکیوں اور تعاقب کے باعث ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جان کی حفاظت کے لیے اداکار بابر علی غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے براستہ دوحہ امریکہ چلے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد بھی پویلس نے کارروائی نہ کی تو بابر علی فیملی سمیت غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے امریکہ چلے گئے۔
بابر علی کو نجی ٹی وی پر ایک ڈرامے نشر ہونے کے بعد ان سنگین دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ نجی ٹی وی پر پیش کردہ ڈرامے میں حساس مذہبی مسئلے کو اسکرین پر موضوع بنایا گیا تھا۔
اداکار بابر علی ویسے تو فلم کے اداکار ہیں پر انہوں نے اپنے اداکاری کے کیرئر میں کل چھ ٹی وی سیرئلز میں کام کیا۔
