کوئٹہ: بلوچستان میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانےسے تین مزدور جاں بحق ہو گئے۔
ہم نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمالنگ میں یہ حادثہ پیش آیا جس کے باعث دو دیگر مزدور بے ہوش بھی ہوئے۔ مرنے والوں کا تعلق ژوب سے ہے۔
اس ضمن میں ایس ایچ او چمالنگ نے بتایا کہ دکی کے علاقہ چمالنگ میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث پانچ کان کن پھنس گئے۔
بعد ازاں مقامی کان کنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 6 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد کان کنوں کونکالا جس میں تین کو نہیں بچایا جاسکا۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/72940/” position =”left”]
بے ہوش ہونے والوں میں نعمت اور جلاالدین شامل ہیں۔ کان کنوں کی لاشیں کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کرکے آبائی علاقوں روانہ کردی گئی جبکہ بے ہوش ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردی گئی ہیں۔
بلوچستان کے علاقے مچھ گشتری میں بھی گزشتہ دنوں کوئلے کی کان میں حادثہ پیش آیا تھا جس میں کوئلے کی کان دھماکے کے باعث بیٹھنے کے نتیجے میں ایک کان کن جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ ایک کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا تھا ۔
