اسلام آباد: موسم کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
آئندہ چند روز کے دوران بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، شہر میں صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بالائی علاقوں میں سب سے زیادہ سردی اسکردو اور گلگت میں پڑی جہاں آج صبح درجہ حرارت بالترتیب منفی 05 اور منفی 01 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں موسم خشک جب کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شدید سرد اور خشک رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
