سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دھشت گردی جاری ہے اور قابض فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز نے ضلع پلواما میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے لیاقت وانی اور واجد السلام کو سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا ۔
مقبوضہ کشمیر میں یہ معمول بن گیا ہے کہ قابض فوج بلاجواز آبادی کا محاصرہ کرتی ہے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کرتی ہے۔
قابض انتظامیہ نےضلع پلوامہ کے علاقے ترال، اونتی پورہ اور پامپور میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔
گزشتہ دن بھارتی فورسز کے مظالم کی وجہ سے گزشتہ ماہ زخمی ہونے والی خاتون سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ گئی تھی ۔
