اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ہفتے کو لاہور کا دورہ کریں گے، اپنے مختصر دورے کے دوران وزیراعظم داتا دربار کے باہر حکومت پنجاب کے شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ہم نیوز کے مطابق شیلٹر ہوم منصوبے کے تحت حکومت پنجاب پہلے مرحلے میں لاہور میں پانچ شیلٹر ہوم قائم کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے دورے کے دوران وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ملاقات بھی طے ہے۔ وزیراعلی پنجاب، وزیراعظم کو حکومت پنجاب کی کارکردگی بارے بریفنگ دیں گے۔
دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان پنجاب کے صوبائی وزرا سے بھی مشاورت کریں گے، وزرا اپنے اپنے محکموں میں بارے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔
وزیر اعظم 100 روزہ پلان کے حوالے سے حکومت پنجاب کی مجموعی تیاریوں پر بھی بریفنگ لیں گے، وزیر اعظم کی بیور و کریسی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہیں۔
