آزاد کشمیر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا نایاب تیندوا دوان علاج ہسپتال میں ہلاک ہوگیا۔
ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے کہا کہ تیندوے کو نیلم وادی غازی چمپ آزاد جموں و کشمیر سے ریسکیو کیا گیا تھا۔
پارا چنار کی سبزی منڈی میں چیتے کا حملہ ، 2 افراد زخمی
ترجمان کے مطابق تیندوے کو مزید علاج کے لیے اسلام آباد کے ویٹرنری کلینک منتقل کیا گیا، طبی معائنہ کے دوران ایکسرے رپورٹس میں ریڑھ کی ہڈی شدید متاثر تھی جبکہ جسم پر گولیوں کے متعدد زخم موجود تھے۔
ترجمان نے کہا کہ ہلاک تیندوے کا وزن 63 کلو جبکہ اس کی عمر تقریباً ساڑھے 6 سال تھی۔
