لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے 25 ویں روز بھی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری ہے اور مطالبات نا مانے جانے کی صورت میں وکلا نے 13 دسمبر کو لاہور میں دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فیصل آباد، چنیوٹ، گوجرانوالہ، جھنگ، ساہیوال، سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے وکلا کی ہڑتال بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے عدالتوں میں آنے والے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ وکلا کی جانب سے ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کے دوران عدالتوں کے داخلی راستوں کو تالے لگا…
