رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ نے یہ بات قانونی سال (جوڈیشل ائیر)کی تیسری سہ ماہی رپورٹ پیش کرتے ہوئے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتائی ہے۔
Author: زیشان انور
درخواست گزار نے سوال اٹھایا کہ تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تو الیکشن کیسے کرائے جاسکتے ہیں؟
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے بچوں سے چھٹیوں کے دورانیے کی فیس لینے کے معاملے کی سماعت کی۔
شارٹ فلم کے ڈائریکٹر نے میڈیا کو چکما دینے والے نوجوان کا پول کھول دیا
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئی تاریخ رقم ہوگئی جہاں قبائلی اضلاع کے 16 منتخب اور تین مخصوص نشستوں پر آنے والے اراکین نے حلف اٹھا لیا۔ پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں بھی تبدیلی آگئی ہے جہاں سےپہلی بار منتخب اراکین نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں حلف اٹھا کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اجلاس میں نومنتخب اراکین نے خطاب کرتے ہوئے قبائلیوں کی محرومیوں کا خاتمہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تو وہیں وزیراعلی محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے قبائلیوں کے ساتھ ملکر مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی قید سے آزاد کرنے کا اعلان…
پشاور:پاکستان کے شمالی مغربی صوبے خیبر پختونخوا کی اسمبلی نے منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو سزائے موت اور50 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا کا بل منظور کرلیا ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے آج ہونے والے اجلاس میں منشیات کی پیداوار،نقل وحمل اورروک تھام سے متعلق بل کی منظوری دے دی ہے۔ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو سزائے موت اور50 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزاتجویزکی گئی ہے۔ مجوزہ بل کے تحت منشیات کے کاروبار سے اثاثے بنانے پر 25 سال تک قید کی سزادی جائے گی۔ دیگر منشیات کے علاوہ آئس کے نشے کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔…
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں غریب اور بالخصوص خواتین کے مقدمات کی پیروی کے لیے مفت کا وکیل دینے کے لیے لیگل ایڈ بل منظور کرلیاہے۔ یہ فیصلہ آج وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نےانقلابی قدم اٹھاتے ہوئےصوبائی مقدمات کی پیروی کے لیے وکیل کی اسطاعت نہ رکھنے والے شہریوں کے لیے لیگل ایڈ ایجنسی کے قیام کی بھی منظوری دیدی ہے۔ بل کے تحت خواتین کو سول اور فوجداری دونوں جبکہ مردوں کو سول کیسز میں لیگل ایڈ دی جائے گی۔ لیگل ایڈ ایجنسی کے تحت غریب عوام اور خصوصی…
پشاور: افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کی پشاور قیوم اسٹیڈیم میں پریکٹس کے معاملے پر ہونے والی تحقیقات میں نیا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان کھلاڑی محمد شہزاد اسٹیڈیم کے گولڈ ممبر کارڈ کے تحت تمام تر سہولیات استعمال کررہے تھے۔ محکمہ ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس خیبرپختونخوا ذرائع کے مطابق گولڈ کارڈ حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کو قومی شناختی کارڈ یا فارم ب پیش کرنا لازم ہوتا ہے۔ تاہم ریکارڈ پر دستاویزات نہ ہونے کے باوجود افغان کھلاڑی گولڈ کارڈ استعمال کرتے رہے ہیں۔ معاملے کا انکشاف ہونے پر محکمے نے تحقیقات مزید…
پشاور:خیبرپختونخوا کے وزراء کی ایک سالہ کارکردگی کیسی رہی؟ وزیراعلی محمود خان نے رپورٹ تیار کرلی جسے آئندہ چند روز میں وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر وزراء کی کارکردگی کی خصوصی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے رپورٹ کی تیاری کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ اور مشیر زراعت محب اللہ کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں وزیر سیاحت عاطف خان کی سیاحت سے متعلق کارکردگی کی…
پاکستان سے کرکٹ نہیں کھیلنی پر کرکٹ سیکھنی ضرور ہے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دوہرہ میعار ہم نیوز نے بے نقاب کردیا
بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی ) کو ملنے والی مخصوص ویمن سیٹ بھی امیدوار کی منتظرہے۔
صوبائی وزیرکھیل عاطف خان کو اسٹیڈیم سے متعلق دی جانے والی بریفنگ کی اندرونی کہانی ہم نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
اسفندریار نے کہا ان پر پختون قوم کا پچیس ملین ڈالر میں سودا کرنے کا الزام لگانے سے انکی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش نے رواں سال 8 لاکھ اسکول سے باہر رہنے والے بچوں کی انرولمنٹ کا دعوی بھی کردیاہے۔
تین مختلف مقامات کی نشاندہی کر دی گئی ہے جس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا














