اسلام آباد: جماعت اسلامی نے ایوان بالا( سینیٹ) میں قائد حزب اختلاف کی نشست کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار اعظم سواتی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ بدھ کو سینیٹر اعظم سواتی کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے جماعت اسلامی سے حمایت کی درخواست کی۔ جواب میں سراج الحق نے پی ٹی آئی وفد کو یقین دلایا کہ وہ ایوان بالا میں انہی کی حمایت کریں گے۔ تحریک انصاف کے وفد نے حمایت کی یقین دہانی ملنے کے…
Author: ویب ڈیسک
اسلام آباد: وزیراعظم کے مالیاتی مشیر کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم (عام معافی کا قانون ) سے پاکستان کو فوری طور پرپانچ سے چھ کھرب روپے حاصل ہوں گے۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم تین سے چھ ماہ کے لئے ہوگی، اثاثےو دولت ظاہر کرنے والوں کو مکمل گارنٹی اورٹیکس میں بہت زیادہ چھوٹ دی جائے گی۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو متعارف کرانے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں مصروف حکومت کے مشیر نے تسلیم کیا کہ پاکستان کے لئے ممکن نہیں ہے کہ بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے تمام اثاثے وطن واپس…
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنی قائم کردہ اسٹنٹ کمیٹی کی سفارشات پر 90 روز میں عملدرآمد کو یقینی بنانے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت عظمیٰ نےسرکاری و نجی اسپتالوں کو کمیٹی کی سفارشات پر عمل کی ہدایت دیتے ہوئے غیر معیاری اسٹنٹ کا معاملہ نمٹادیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسٹنٹ کمیٹی کی سفارشات کو جامع قرار دیتے ہوئے استفسار کیا کہ دل کے مریض کی ادویات کا کیا کریں گے؟ ڈاکٹر اظہر کیانی (ماہر امراض قلب) نے عدالت عظمیٰ میں انکشاف کیا کہ دل کے مریض کی ادویات کا نسخہ 500 سے 1400 روپے تک کا…
اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بنی ہی عامر لیاقت جیسے لوگوں کے لئے ہے، ایسے ہی لوگ سجتے ہیں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرذرائع ابلاغ (میڈیا) سےغیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انھوں کہا الحمدللہ :عامر لیاقت ن لیگ میں شامل نہیں ہوئے۔ نواز شریف نے یہ بات عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔ نواز شریف سے جب صحافی نے پوچھا کہ کل رات ٹی وی پروگرام میں چودھری نثار نے شکوے کئے،آپ انہیں بلا کر…
اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے نامزد کئے جانے کے بعد ائیرمارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ پاک فضائیہ کے سابقہ سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان مدت ملازمت مکمل کرکے 18 مارچ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ 23 دسمبر 1962کو جنم لینے والے ایئرمارشل مجاہد انور خان نے پی اے ایف کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر1983 میں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان سے اعزازی شمشیر اور بیسٹ پائلٹ ٹرافی حاصل کی۔ شاندارتعلیمی اور تربیتی کیرئیر کی وجہ سے وہ چیئرمین جوائنٹ چیفس…
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) سیزن تھری فائنل کی فول پروف سیکورٹی کا حتمی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق سیکورٹی پلان سندھ رینجرز اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ رینجرز اور پولیس کے متعلقہ حکام عوام الناس کو آگاہی دینے کے لئے 19 مارچ کو میڈیا بریفنگ دیں گے۔ تیارکردہ پلان کے مطابق 25 مارچ کو فائنل کے موقع پر گلشن اقبال ٹاؤن کا مخصوص حصہ ریڈ زون قرار دیا جائے گا۔ ریڈزون کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کے چاروں اطراف کی سڑکیں مکمل طور پر…
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کی 13 جامعات (یونیورسٹیوں) کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبا کےاندراج سےروک دیا ہے۔ کمیشن کے تعلیمی معیار کویقینی بنانے والے (کوالٹی اشیورنس) ڈویژن کے محمد اسماعیل نے یونیورسٹیوں کو بھیجے گئے خط میں ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر ایم فل اور پی ایچ ڈی میں نئے اندراج کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ہم نیوز کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) کی نئی پابندی کا اطلاق فاصلاتی تعلیم سے متعلق پروگرامز پر ہو گا۔ جن یونیورسٹیوں کو خطوط بھیجے گئے ہیں ان…
کراچی: وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے کہا ہے کہ ہمہ وقت فعال بندرگاہیں اقتصادی ترقی کی ضمانت ہیں۔ پاک بحریہ کے ذمہ دار چین میں تعمیر ہونے والے ڈریجر’راہ کشا’ اور دو اسپلٹ ہوپر بارجز ‘ترسیل اول’ اور دوئم کی پاکستان نیوی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئےوائس ایڈمرل نے کہا کہ فعال بندرگاہوں کے لئے مضبوط بحریہ ازحد ضروری ہے۔ وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے کہا کہ ڈریجر راہ کشا کی شمولیت پاک بحریہ کو دستیاب سہولیات میں اہم…
اسلام آباد:سابق سفیروں کی ایسوسی ایشن نےعلی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں سفیر تعنیات کرنے کی مخالفت کردی۔ ایسوسی ایشن نے ناتجربہ کاراورنان پروفیشنل شخص کی تعنیاتی کو پروفیشنل کیڈر میں کام کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کے مترادف قراردیا ہے۔ جمعرات کو سامنے آنے والے ردعمل میں ایسوسی ایشن نے واشنگٹن کو پاکستان کے لئے عسکری، سیاسی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ سابق سفیروں کا موقف ہے کہ واشنگٹن میں ملک کے سیاسی،معاشی اور اسٹریٹیجک مفادات کے تحفظ کے لئے سینئر اور ہنرمند سفارتکار ہونا چاہیئے۔ سابق سفیروں نے حالیہ نامزدگی پر تکنیکی…
لاہور: رائیونڈ میں بدھ کی رات کئے گئے خود کش حملے کا مقدمہ پولیس انسپکٹر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ انسداد دہشت گردی پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے انسپکٹرعابد بیگ نے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں رائیونڈ حملے کو خودکش قرار دیا ہے۔ لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ہونے والے خودکش حملے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ تبلیغی اجتماع گاہ کے باہر چیک پوسٹ پر کئے گئے حملے کے 30 زخمی…
اسلام آباد: نوازشریف نے کسی مدمقابل کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ وہ لڑائی کے حق میں نہیں ہیں۔ جمعرات کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں انھوں نے کہا وہ چاہتے ہیں کہ ملک آئین و قانون کے مطابق چلے۔ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف نے صحافیوں سے سوال کیا کہ کیا میری خواہش بری ہے؟ موجودہ نظام عدل میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف نہ ملنا یا دیر سے ملنا ملک کا بڑا مسئلہ ہے۔ ن لیگ کے قائد…
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لئے دائر درخواست خارج کردی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کی منحرف رکن کی ناہلی کے لئے اپیل دائر کی تھی۔ درخواست گذار کے وکیل سکندر بشیر نے عدالت کو بتایا کہ آرٹیکل 63 ون اے کے تحت نااہلی کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کیا عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی سے استعفیٰ دے دیا ہے؟ سکندر بشیر نے عدالت کو بتایا کہ تحریری استعفیٰ نہیں آیا لیکن پریس کانفرنس…
اسلام آباد: پلکوں کی جنبش اور دماغ کی لہروں سے کائنات کے اسرارورموزبتانے والا اسٹیفن ولیم ہاکنگ ہمیشہ کے لئے رخصت ہو گئے۔ ماہر حیاتیات کا بیٹا اور نوبل انعام یافتہ سائنسدان پروفیسراسٹیفن ہاکنگ آٹھ جنوری 1942 کو آکسفورڈ میں پیدا ہوئے۔ لندن میں پل بڑھ کر جوان ہونے والے عظیم برطانوی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن اور کیمبرج یونیورسٹی سے ماسٹرزکیا۔ 22 سال کی عمر میں شدید بیماری کا شکار ہونے والے اسٹیفن ہاکنگ نے کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔ ڈاکٹروں کے مطابق محض دو سے تین سال مزید زندہ…
راولپنڈی: موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے سفری سہولیات فراہم کرنے والے نجی ادارے کریم کا ایک اور کیپٹن قتل کر دیا گیا۔ ہم نیوز کے مطابق کریم کیپٹن کے قتل کا واقعہ راولپنڈی کے نصیر آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا ہے۔ کریم کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سجاول امیر کو پیر کی شب کار چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا۔ قبل ازیں اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں 22 فروری کو کریم کے ایک اور کیپٹن جنید مصطفیٰ کو گاڑی چھیننے کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا گیا تھا۔ پیر کو پیش…
لاہور: پنجاب کی عدالت عالیہ یعنی لاہور ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر نوازشریف اور مریم نواز کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پیمرا سے بھی 15 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت عالیہ نے سیکریٹری پیمرا کو بھی کیس میں فریق بنانےکی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی یا پیمرا براڈ کاسٹ میڈیا کا نگران سرکاری ادارہ ہے۔ جو لائسنس جاری کرنے کے علاوہ متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کا بھی ذمہ دار ہے۔ درخواست گذاراظہر صدیق ایڈوکیٹ…














