کراچی: موسم گرما کی ابتداء ہی میں شدید حدت کا سامنا کرتے کراچی کے مکین لوڈیشڈنگ کے شکنجے میں پھنس گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو 40 سینٹی گریڈ تک رہنے والا درجہ حرارت موسم کو گرم اور خشک رکھے گا۔ ہوا کی رفتار خاطرخواہ نہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ گرمی کے ستائے شہریوں کے لئے گھروں یا دفاتر میں بھی سکون حاصل کرنا ناممکن ہو گا کیوں کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹوں سے تجاوز کر چکا ہے۔ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا جواز پیش کرتے ہوئے کے الیکٹرک…
Author: ویب ڈیسک
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں اغواء برائے تاوان کی وارداتیں مکمل ختم ہو گئی ہیں۔ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے متعلق جاری کردہ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں 85 فیصد کمی آئی۔ جس کے نتیجے میں عوام کا اپنے اداروں پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق گزشتہ دس سالوں کی نسبت 2017 میں جرائم کی شرح کم ترین سطح پر رہی۔ بھتہ خوری کے واقعات میں 56 اور کارسرکار میں مداخلت کے واقعات میں 62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پولیس رپورٹ…
کراچی: نقیب اللہ محسود قتل کیس میں نامزد سابق پولیس افسرراؤ انوار نے مبینہ جعلی مقابلے کا سارا ملبہ ماتحتوں پر ڈال دیا۔ سابق ایس ایس پی نے جے آئی ٹی کو ریکارڈ کرائے گئے ابتدائی بیان میں کہا کہ نقیب اللہ کے قتل کا سبب بننے والے مقابلے کے دوران وہ موقع پر موجود نہیں تھے۔ دو ماہ تک مفرور رہنے کے بعد گرفتاری دینے والے راؤ انوار نے کہا کہ انہیں نقیب اللہ کی گرفتاری کا علم نہیں تھا۔ شاہ لطیف چوکی انچارج علی اکبر ملاح کا مقابلے کے متعلق فون آیا اور صرف اتنا بتایا کہ دہشت…
اسلام آباد: وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ (انسداد بدعنوانی کی عدالت) نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان پر ٹڈاپ اسکینڈل میں فرد جرم عائد کردی۔ جمعرات کو سماعت کے دوران یوسف رضاگیلانی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔ جس کے بعد انسداد بدعنوانی عدالت نے 16 اپریل کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئےسماعت ملتوی کردی۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی اور یوسف رضاگیلانی سے استفسار کیا کہ آپ ان الزامات پر کیا کہیں گے؟ سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ الزامات جھوٹے ہیں، وہ ان کی صحت سے انکار…
اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے مشترکہ انڈس واٹر کمیشن کا 114واں اجلاس جمعرات اور جمعہ کو نئی دہلی میں منعقد ہو گا۔ پاکستان کے چھ رکنی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر سید محمود مہر علی شاہ جب کہ بھارتی وفد کی سربراہی پی کے سکسینہ کریں گے۔ اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہورہا ہے جب پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کئے جانے پر اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ پاکستان نے گذشتہ دنوں بھارت میں اپنے ہائی کمشنر کو صلاح مشورے کے لئے بلایا تو انہیں اسلام آباد ہی میں رکنے کی…
اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی و گرمی سے پریشان عوام پر بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے کے بعد دو سے16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ مسلط کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو ملنے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک کے 39 فیصد فیڈرز پر دو سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک کو بجلی سپلائی کرنے والے 8600 فیڈرز میں سے صرف 5297 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 60 فیصد صارفین کو لوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں ہے لیکن 40 فیصد کو دو سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کرنا پڑرہی…
نیویارک: پاکستان نے سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کرتےہوئے غیر مستقل نشستوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے ایک مذاکرے سے خطاب میں کہا کہ غیرمستقل نشستوں میں اضافہ بہترین راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے ارکان کی تعداد کی بنیاد پر سلامتی کونسل کی نشستیں بڑھانے سے عددی حیثیت تو بڑھ جائے گی لیکن کارکردگی کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت نہیں ہوگی۔ ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منصفانہ نمائندگی کو اصلاحات…
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انسانی اسمگلنگ روکنے کے لئے سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے پر مشتمل کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے لئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ منگل کو سرکاری وکیل نےعدالت عظمیٰ کو بتایا کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کے لئے سمری وزیراعظم کو بھیجی ہے، جو چند روز میں منظور ہوجائے گی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمریز آتی جاتی رہیں تو حکومت کی مدت ختم ہوجائے گی۔ تین رکنی بنچ کے سربراہ نے ریمارکس دیئے کہ مجھے رزلٹ گھنٹوں میں چاہئیے، تربت میں…
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اداروں پر تنقید کےحوالےسے ایم کیو ایم اور نواز شریف کا طریقہ کار ایک البتہ کیس الگ الگ ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم فاروق ستار کے ہاتھ سے نکل گئی ہے۔ اداروں کو تباہ و برباد کرنا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنانا ملک و ریاست کے لئے اچھا نہیں ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر کی عوام کو…
اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اور حسین حقانی کے خلاف میمو گیٹ اسکینڈل کا ساتھ نہیں دینا چاہئے تھا۔ منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ کیس کسی پر بھی بنائے جاسکتے ہیں، بنتے رہے ہیں اور بن رہے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ مارشل لاء ادوار میں بنائے گئے تمام قوانین کو ختم کردینا چاہئے۔ مریم نواز کے ہمراہ میڈیا (ذرائع ابلاغ) سے بات چیت میں سابق وزیر اعظم نے نام لئے بغیر کہا کہ…
کراچی:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ جعلی پولیس مقابلوں کے اہم کردار سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو جمعرات کے روز سخت سیکورٹی میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پہنچایا گیا۔ نقیب قتل کیس کی سماعت کرنے والی انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر ذرائع ابلاغ (میڈیا) کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کو احاطہ عدالت سے باہر نکال دیا۔ گذشتہ روز گرفتار ہونے والے سابق ایس ایس پی…
گوجرانوالہ: پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو کی چھت سے لٹکی نعش برآمد ہوئی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق سہیل ٹیپو کی نعش ایک کمرے میں نصب پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ مقامی پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ سہیل احمد کے ماموں کا کہنا ہے کہ اُنہیں قتل کیا گیا ہے۔ نعش کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کی مبینہ خودکشی پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے تمام ملازمین کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ واقعہ کو ابتدائی…
لاہور:سپریم کورٹ نے احکامات دئیے ہیں کہ اسحاق ڈار کے گھر کے باہر سے اکھاڑا گیا پارک دس روز میں بحال کیا جائے۔ سڑک کی تعمیر و پارک کی بحالی کی رقوم اسحاق ڈار سے وصول کی جائیں اور پیسوں کی وصولی کے لئے اخباری اشتہار دیاجائے۔ چییف جسٹس نے یہ احکامات لاہور رجسٹری میں سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے لئے پارک اکھاڑ کر سڑک بنانے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے بعد دئیے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ ذاتی پسند نا پسند نہیں…
کراچی: امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے خلاف کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کراچی کے پریڈی پولیس اسٹیشن میں درج ہونے والے مقدمہ کے مدعی مولوی اقبال حیدر ایڈوکیٹ ہیں ۔ 12 مارچ2018 کو میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی ملزم حسین حقانی کے خلاف ایف آئی اے نے بھی مقدمہ درج کیا تھا ۔ ایف آئی اے کی جانب سے درج کئے گئے مقدمے میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔ سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس جنوبی سرفراز نواز کے مطابق حسین حقانی پر ٹی وی…
لاہور: تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حلقہ این اے-120 کے انتخابات اور اس کے نتائج کالعدم قرار دیے جائیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ استدعا لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کی جس کی سماعت جسٹس امین الدین خان نے کی۔ عدالت کی جانب سے نوازشریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 (لاہور) کی نشست خالی ہوئی تھی۔۔ بعد ازاں اس نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں سابق وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کامیاب قرار پائی تھیں۔ یاسمین راشد نے…














