کیلیفورنیا: امریکا میں واقع یوٹیوب کے صدر دفتر میں ایک خاتون نے فائرنگ کر کے چار افراد کو زخمی کردیا اور پھر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوٹیوب ہیڈ کوارٹر میں 36 سالہ خاتون نے نامعلوم وجوہات کے باعث پہلے دفتر میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یوٹیوب کی دو خاتون اور دو مرد ملازمین زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں خاتون نے خود کو بھی گولی مار لی اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ ملزمہ کی شناخت نسیم اغدام کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہینڈ گن…
Author: ویب ڈیسک
اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا کہنا ہے کہ دنیا کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ نائن الیون کے بعد شروع ہوئی تاہم پاکستان نے یہ جنگ 1979 میں شروع کر دی تھی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور اس دوران ہوئے جانی و مالی نقصان کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک 76 ہزار پاکستانی شہید اور 127 ارب ڈالر کا مالی نقصان ہوا ہے۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) یا قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس کو بریفنگ دیتے ہوئے میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے…
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق قوانین (ریگولرائزیشن) کو کابینہ سے دو ہفتے میں منظور کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت عظمی کو بتایا کہ سی ڈی اے نے ریگولرائزیشن فائنل کر لی ہیں۔ بینچ کے سربراہ نے عمران خان کے وکیل بابراعوان ایڈوکیٹ سے استفسار کیا کہ کیا آپ ریگولرائزیشن سے مطمئن ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ آپ کے حکم کے مطابق مل کر قوانین…
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ امریکا چاہے پاکستان کی ساری امداد بند کردے لیکن ملکی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فنانشل ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویومیں مفتاح اسماعیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس ٹویٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ’پاکستان نے ہمیں دھوکے اور جھوٹ کےسوا کچھ نہیں دیا‘۔ نئے سال کے آغاز پر کیے گئے اس ٹویٹ کے تین دن بعد امریکا نے پاکستان کو دی جانے والی سیکیورٹی امداد معطل کرتے ہوئےکہا تھا کہ امداد کی…
اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی درندگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان نے چھ اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے وفود بھیجے جائیں گے۔ خواجہ آصف کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کیا گیا ہے۔ دیگر رکن ممالک سے بھی توقع ہے کہ وہ پاکستانی موقف کی حمایت کریں گے۔ وفاقی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر…
استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو قابض اور دہشت گرد قرار دے دیا۔ ترک صدر کا یہ بیان اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کے حالیہ قتل عام کے بعد سامنے آیا ہے۔ غزہ میں یوم الارض مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینیوں کی شہادت و زخمی ہونے کے بعد ترک صدر نے واقعہ کی شدید مذمت کی تھی۔ جس کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا تھا کہ ’’صیہونی افواج کو اخلاقی لیکچر کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔ جنوبی ترکی کے شہر عدانہ میں کی گئی ان کی تقریر ٹی وی…
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی زمین غیر ملکیوں کو فروخت نہ کی جائے۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا ہے کہ پاکستانی زمین غیرملکیوں کو فروخت کرکے عوام کو غلامی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ قرارداد میں خبردار کیا گیا ہے کہ چین کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ وہ ہمارا سارا ملک بھی خرید سکتا ہے۔ ڈاکٹر مراد راس نے مؤقف اپنایا کہ زمین فروخت کرنے کا یہ اقدام ایٹمی اثاثوں اور ملکی سلامتی دونوں کے لئے…
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت قائدین کو بھارت کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شمولیت سے روکنے کے لئے پابند سلاسل کردیا۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت (یونائٹڈ ریزسٹنس لیڈرشپ) نے حالیہ بھارتی جارحیت میں 17 شہادتوں اور 200 افراد کے زخمی ہونے پروادی میں دو روزہ ہڑتال کی کال دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور محمد اشرف صحرائی کو گرفتار یا نظر بند کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ آج (پیر) صبح پولیس کی بھاری…
اسلام آباد: پاکستان میں حکومتی و اپوزیشن رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی قیادت کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری وادی میں بدترین صورتحال کی سنگینی کا نوٹس لے کر بھارت کے خلاف کارروائی کرے۔ یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی فورسز کے محاصرے وتلاشی کے خلاف احتجاج کرنے والے 17 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور 200 سے زائد کو زخمی کیا گیا ہے۔ کرفیو کے باوجود شدت اختیار کرجانے والے احتجاج کو دبانے…
اسلام آباد: معروف جریدے فوربز نے 2018 کے لئے 30 سال سے کم عمرباصلاحیت افراد کی فہرست جاری کی ہے۔ نامساعد حالات کے باوجود ہمت نہ ہارنے والوں میں نو پاکستانی بھی شامل کئے گئے ہیں۔ فہرست میں300 ایسے ایشیائی شامل ہیں جو 30 برس سے کم عمر ہونے کے باوجود اپنے ملکوں میں بنیادی تبدیلیاں لانے کی وجہ بنے۔ امریکی میگزین ’فوربز‘ کی فہرست میں پہلا نام سعدیہ بشیر کا ہے جو پاکستان میں ویڈیو گیمز انڈسٹری میں بنیادی تبدیلیاں لائیں۔ پاکستان میں سالانہ گیمز کانفرنس کرانے والی سعدیہ بشیر دوسروں کو ویڈیو گیم ڈیزائیننگ کی تربیت دینا چاہتی ہیں۔ وہ…
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والوں کی 17 ہو گئی ہے۔ کشمیر کے ضلع شوپیاں اور اسلام آباد میں ایک ہی روز میں شہید کئے جانے والوں میں بڑی تعداد نوجوان سویلینز کی ہے۔ طبی مراکز کے ذرائع اور مقامی افراد کے مطابق زخمیوں کی تعداد 200 سے زائد ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران احتجاج کرنے پر عام نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے۔ شہید ہونے والے نوجوانوں میں سے ایک نوجوان مشتاق احمد ٹھوکر کے متعلق پولیس نے تصدیق کی…
لاس اینجلس: کافی پسند کرنے والوں کے لئے بری خبر امریکی ریاست کیلیفورنیا سے آئی ہے جہاں کافی تیار کرنے والی کمپنیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کینسر کے متعلق پیغام ڈبوں پر درج کریں۔ اسٹار بکس سمیت 90 سے زائد کافی تیار کرنے والی معروف کمپنیوں کو حکم دیا گیا ہے کافی کی بوتل پر ’کینسر سے خبردار‘ کرنے کا پیغام (وارننگ لیبل) لازما لگائیں۔ کافی تیار کرنے والی کمپنیوں کے لئے یہ حکمنامہ لاس اینجلس کی ایک عدالت نے جاری کیا ہے۔ یہ حکم کونسل فار ایجوکیشن اینڈ ریسرچ آن ٹاکسکس کی جانب سے اسٹاربکس سمیت…
اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گتریز نے فلسطینیوں پر بدترین اسرائیلی تشدد کے نتیجے میں 17 کے جاں بحق اور سینکڑوں کے زخمی ہونے پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعہ کو غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے ارض فلسطین مارچ شروع کیا تو اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ مسلسل شیلنگ، فائرنگ اور اسنائپر فائر کی وجہ سے اب تک 13 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ چھ ہفتوں پر مشتمل احتجاجی مارچ کا مقصد فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے، فلسطینی زمینیں ہتھیانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند…
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ ماہ کے لئے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم ڈویژن کو پٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کی سمری بھیج دی ہے۔ تجاویز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے فی لیٹر اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 55 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی منظوری کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 10 پیسے ہوجائے گی جب کہ مٹی کا تیل…
تہران: اسرائیل کے اسٹیلتھ طیاروں نے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتےہوئے متعدد شہروں پر اونچی پروازیں کی ہیں۔ کویتی اخبار ’الجریدہ‘ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیارے بندرگاہ بندر عباس، شیراز اور اصفہان پر اونچی پرواز کرتے ہوئے گزر گئے۔ علاقے میں موجود روسی ریڈار سسٹم مارچ کی ابتدا میں داخل ہونے والے اسرائیلی طیاروں کی بروقت نشاندہی میں ناکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق دو ایف -35 جدید طیارے شام اور عراق کے راستے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ فوجی ماہرین کے نزدیک اسرائیلی طیاروں نے شام، عراق اور ایران کی فضائی حدود کی بیک وقت…














