جنوبی وزیرستان: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ اس کے لئے جان و مال کی بھاری قربانی دی ہے ۔ انہوں نے یہ بات جنوبی وزیرستان میں دو بڑے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور آئی جی ایف سی (کے پی جنوبی) میجر جنرل عابد لطیف خان بھی موجود تھے۔ مذکورہ منصوبے پاک فوج کے انجینئرز نے حکومت کے ساتھ مل کر تعمیر کئے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ…
Author: ویب ڈیسک
کیلیفورنیا: گوگل کے ملازمین نے کمپنی سے استدعا کی ہے کہ وہ جنگ کے کاروبار سے دور رہے اور امریکی عسکری منصوبے پر کام نہ کرے۔ گوگل کے سی ای او سندر پچائی کے نام خط میں مشورہ دیا گیا ہے کہ’ گوگل کو جنگ کے کاروبار سے دوررہناچاہیے‘۔ ’ہم اپنی اخلاقی ذمہ داری کسی تیسری پارٹی پر نہیں ڈال سکتے، کمپنی کا ہر صارف ہم پر اعتماد کر رہا ہے، اسے خطرے میں نہ ڈالیں‘۔ ملازمین نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کو عسکری نگرانی میں مدد مہیا کرنے والے ٹیکنالوجی تیار کرنے کے جان لیوا نتائن سامنے آ سکتے…
لاہور: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں خریدی گئیں پاکستانیوں کی جائیدادوں کا سراغ لگانے میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ناکام ہو گئی۔ ہم انوسٹی گیشن سیل کو موصول اطلاع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر پاکستانیوں کی امارات میں موجود جائیدادوں کی تفصیلات کی خاطر بھیجے گئے 80 فیصد نوٹسز واپس آگئے ہیں۔ انوسٹی گیشن سیل کے مطابق ایف آئی اے کے بھیجے گئے نوٹسز کی واپسی کی بڑی وجہ یہ تھی کہ کسی جگہ کا ایڈریس جعلی نکلا تو کہیں مطلوبہ شخص ہی موجود نہیں تھا۔ جلد بازی میں نوٹسز اس طرح بھی…
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے طبی عملے میں اضافے سے متعلق منصوبے ‘ہیومن ریسورس برائے ہیلتھ ویژن 2030’ کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ’ہر شہری کے لئے صحت کی سہولت‘ نامی پروگرام کے تحت طبی عملے کی دس لاکھ نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ ہیومن ریسورس (انسانی وسائل) برائے ہیلتھ ویژن 2030 کا اعلان وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کیا۔ منصوبے میں بتایا گیا ہے کہ وفاق اور صوبوں نے صحت کے شعبے میں ہنرمند افراد کی کمی پوری کرنے کے لئے فزیشنز، نرسز اور مڈوائف کی تعداد بڑھانے کا…
نیویارک: امریکی ریاست نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ ہماری کہکشاں کے مرکز میں ممکنہ طور پر ایک درجن بلیک ہولز موجود ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی کے چارلز ہیلی اوران کی ٹیم نے یہ دعوی ناسا کے جاری کردہ اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔ ماہرین نے ناسا کے جس ڈیٹا کا جائزہ لیا وہ خلائی ایجنسی کی چندرا ایکس رے نامی ٹیلی اسکوپ کے آرکائیو پر مشتمل تھا۔ نئی تحقیق نے کئی دہائی پرانی اس پیشگوئی کی توثیق کی ہے جس کے مطابق ہماری کہکشاں کے بیچ میں ایک بہت بڑا بلیک ہول موجود ہے۔…
بارسلونا: یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنلز میں بارسلونا اور لیورپول نے ہوم گراؤنڈز پر کھیلے گئے اپنے میچز جیت لئے۔ یوئیفا چیمپئنز فٹبال لیگ کے پہلے کوارٹر فائنل میں بارسلونا نے روما کو 1-4 سے ہرایا۔ لیونل میسی کی ٹیم بارسلونا نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا گول 38 ویں منٹ میں کیا۔ اس کے بعد 55 اور پھر 59 ویں منٹ میں لگاتار2 گول داغ کر میچ مکمل طور پر اپنے حق میں کرلیا. روما کلب کی ٹیم میچ کی آخری لمحات میں ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئی تاہم بارسلونا نے 87ویں منٹ میں چوتھا…
اسلام آباد: پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت مذاکرات سے راہ فرار اختیار کررہا ہے، اسلام آباد جامع مذاکرات کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارتی ہائی کمشنر پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر سے ملنا چاہتے تھے، ملاقات ہو گئی ہے۔ پاکستان نے مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے آغاز میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مبنی ’کشمیر غموں اور درد کی وادی، دوزخ میں بدلی جنت‘ نامی خصوصی فلم دکھائی گئی۔ ڈاکٹر فیصل نے ابتدا میں کہا کہ…
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے سینئر حکومتی اہلکار کی بھارتی ہائی کمشنر سے ہونے والی ملاقات کو سمجھ سے بالاتر قراردے دیا۔ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے چند روز قبل بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات کی تھی ۔ چوہدری نثار نے معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات سے قبل سوچنا چاہیئے کہ خون میں لت پت کشمیریوں کو ہم کیا پیغام دے رہے ہیں؟ حکمراں جماعت کے رہنما نے کہا کہ پالیسی اورعمل میں موجود تضاد و ابہام دور کئے بغیر کشمیریوں کی مدد کا دعویٰ…
تہران: سعودی ولی عہد کے اسرائیل کی حمایت میں سامنے آنے والے بیان کے ردعمل میں ایران نے اسرائیل کو جھوٹا، دھوکے باز اور جابر ملک قرار دے دیا۔ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے کسی بھی قسم کے مذاکرات فسطینیوں کی فتح کو پیچھے دھکیل دیں گے۔ ایرانی رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے مذاکرات ناقابل معافی جرم ہیں۔ جابر ملک کے ساتھ بات چیت بھی نہیں کی جاسکتی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ مسلمان ممالک کو…
کابل: اقوام متحدہ نے افغانستان میں مدرسے پر کئے جانے والے فضائی حملے میں بچوں سمیت عام شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن کے حوالے سے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی ٹیم حقائق جاننے کے لئے متاثرہ علاقے میں موجود ہے۔ اقوام متحدہ کے معاون مشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام فریقین کو مسلح تصادم سے دور رکھنا چاہیئے اور یہ ذمہ داری عام شہریوں کو ادا کرنی چاہئیے۔ افغان صوبے قندوز کے ایک مدرسہ پر گزشتہ روز افغان فضائیہ نے بمباری…
کبیروالہ: چینی انجینئرز نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سرکاری تنصیبات کی بجلی منقطع کر دی۔ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اپنی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں سے اس وقت الجھ پڑے جب انہیں بغیر سیکورٹی کیمپ سے باہر جانے پر روکا گیا۔ وفاقی وزارت داخلہ نے چینی ماہرین سمیت دیگر غیرملکیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے سخت ہدایات دے رکھی ہیں۔ ان کے پیش نظر پولیس یقینی بناتی ہے کہ غیرملکی طے شدہ روٹ سے ہٹ کر نقل و حرکت نہ کریں۔ کبیروالا سے…
اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پارلیمانی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ بطور پاکستانی چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں۔ ایک نجی ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ انتخابات وقت پر ہی ہوں اور جمہوری تسلسل برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا تو خادم رضوی کو گرفتار کرنا چاہیے۔ حکومت کو عدالتی فیصلے پر عمل کرنا چاہیئے۔ پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ باجوہ ڈاکٹرائن صرف سیکیورٹی سے متعلق ہے…
اسلام آباد: معروف اداکارہ عائشہ خان کی جانب سے کچھ عرصہ قبل اچانک شوبز چھوڑنے کو بہت سوں نے حیرت سے سنا تاہم اب اس کی اصل وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ شوبز سے عائشہ خان کی علیحدگی کی وجہ ان کی شادی ہے۔ وہ ایک فوجی افسر کے ساتھ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی۔ عائشہ خان کے ہونے والے شوہرعقبہ حدید ملک پاک فوج کے ایک سینئر افسر ہیں۔ شادی کیلئے چھپوائے گئے کارڈ پر درج تاریخ کےمطابق دونوں کا ولیمہ 15 اپریل کو ہوگا۔ سابقہ اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کا شکریہ…
کراچی: تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریزمیں مہمان ویسٹ انڈیز کووائٹ واش کرنے والی قومی ٹیم نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی منگل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا جس میں شاہینوں نے کامیابی اپنے نام کی۔ سیریز کےآخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کے لئے 154 رنز کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے فلیچر 52، مارلن سیموئلز 21 اور دنیش رام دین 42 رنز بناکرنمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب…
اسلام آباد: چیف کمشنر اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں ردوبدل کا اعلامیہ (نوٹی فکیشن )جاری کردیا ہے۔ لانسنس فیسوں میں کئے گئے ردوبدل کے تحت تمام اقسام کے لرنر پرمٹ (ابتدائی اجازت نامہ) کی فیس 300 روپے ہو گی۔ چھ ماہ پر محیط لرنر پرمٹ کی تجدیدی (رینیول) فیس 150 اور ڈپلیکیٹ لرنر پرمٹ کی فیس 150 روپے کر دی گئی ہے۔ پانچ سال کے لئےکار اور موٹر سائیکل کے غیر پیشہ ور (نان پروفیشنل) ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 1200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جب کہ ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی اور پی ایس وی ڈرائیونگ لائسنسوں…














