اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے نااہلی کی مدت کے تعین کے لئے جاری مقدمے کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے اسے تاحیات نااہلی قرار دیا ہے۔ عدالتی بینچ نے جمعہ کے روز سنائے گئے فیصلے میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل ہونے والے ارکان پارلیمنٹ تاحیات نااہل ہوں گے۔ متفقہ عدالتی فیصلہ جسٹس عمرعطا بندیال نے تحریر کیا اور انہوں نے ہی پڑھ کر سنایا۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے فیصلے میں اضافی نوٹ لکھا۔ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ارکان پارلیمان کے لئے لازم ہے کہ وہ…
Author: ویب ڈیسک
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی نئی حلقہ بندیوں میں 92 ایسی صوبائی نشستوں کی نشاندہی ہوئی ہے جو انتخابی عمل کے بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف کرکے تشکیل دی گئی ہیں۔ فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک (فافن) نے نئی حلقہ بندیوں کے جائزے پر مشتمل رپورٹ میں ان خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔ ملک میں ووٹ کے مساوی حق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے قانوناً پابندی عائد ہے کہ حلقہ بندیوں میں رائے دہندگان (ووٹرز) کی تعداد میں دس فیصد سے زائد فرق نہ ہو۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی 26،…
کراچی: کراچی پولیس کے سینئر افسر ڈاکٹر رضوان خان کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اسمبلی منظر امام کو انہی کی جماعت نے قتل کروایا۔ ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان خان نے بدھ کو نیوز کانفرنس میں بتایا کہ نیوکراچی پولیس نے زاہد اقبال نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے جو 13 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ ڈاکٹر رضوان نے بتایا کہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے زاہد اقبال کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ بھی ملا ہے۔ ملزم مزید وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ ڈاکٹر رضوان نے بتایا کہ گرفتار…
اسلام آباد: 1970 سے امریکا میں’بلیک ہسٹری منتھ‘ (سیاہ فام تاریخ کا مہینہ ) کے نام سے منایا جانے والا مہینہ سال رواں اس لحاظ سے منفرد رہا کہ جہاں امریکی تاریخ کی اہم سیاہ فام شخصیات کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا گیا وہیں فلم ’بلیک پینتھر‘ بھی ریلیز ہوئی۔ 20 کروڑ ڈالرز بجٹ کی ایک گھنٹہ 34 منٹ پر مشتمل سائنس، ایڈونچراورفکشن فلم ’بلیک پینتھر‘ 16 فروری کو امریکا میں ریلییز کی گئی تو اس کے فلمساز و ہدایتکار کو یہ امید قطعی نہیں تھی کہ پہلے ہی ہفتے امریکا میں 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز…
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے والے عادی لوٹے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کوان عادی لوٹوں کی ضرورت نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاداریاں بدلنے والوں کو اپنے مفادات کے سوا کسی سے غرض نہیں ہوتی، سیاسی لوٹوں کی الیکشن سے پہلے بولیاں لگتی ہیں، جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے ساڑھے چار سال تک ایسی کوئی آواز نہیں اٹھائی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کو…
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت میں ساڑھے چار سال گزارنے والے مخدوم خسرو بختیار سمیت آٹھ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے حکمراں جماعت کے خلاف بغاوت کا علم بلند کردیا۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران چھ قومی اور دو صوبائی اراکین اسمبلی نے کہا کہ وہ مستعفی ہو رہے ہیں۔ منحرف اراکین نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا بھی اعلان کیا۔ مستعفی ہونے والے اراکین میں مسلم لیگ (ن) کے وہاڑی سے ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال، ملتان سے رانا محمد قاسم، مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی باسط بخاری اور…
لاہور:جنرل الیکشن 2018 قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں نے سرگرمیاں تیز کردی ہیں خصوصا پنجاب ایسی سرگرمیوں کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کی سب سے بڑی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کے گڑھ لاہورمیں الیکشن لڑنے کیلئے اپنے امیدوار شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سےلاہورمیں خواجہ سعد رفیق کےمقابلےمیں حامد خان کے بجائےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود میدان میں اتریں گے جب کہ سردار ایازصادق کامقابلہ علیم خان سے ہوگا۔ کچھ روزقبل دورہ کراچی کے دوران عمران خان نے کہا تھاکہ وہ کراچی سے الیکشن لڑیں گے۔ پی…
لاہور: مذہبی سیاسی جماعتوں نے باہمی مسلکی اختلافات پس پشت ڈال کر متحدہ مجلس عمل کو مزید توسیع دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) میں شامل پانچ مذہبی جماعتوں نے تحریک لبیک اور پاکستان عوامی تحریک کو بھی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ جماعت اسلامی کی قیادت نے تصدیق کی ہے کہ ایم ایم اے کے دائرے کو وسیع کرنے پر اصولی اتفاق کر لیا گیا ہے۔ ایم ایم اے کی صدارت اس وقت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پاس ہے جب کہ جماعت اسلامی کے لیاقت…
اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے اسلام آباد تا کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرین گرین لائن کے کرایوں میں دس فیصد کمی کردی ہے۔ گرین لائن ٹرین سے کراچی کا سفر کرنے والوں کے لیے کرائے میں 600 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد کرایہ 5990 روپے سے کم ہو کر 5340 روپے ہو گیا ہے۔ ڈویژنل کمرشل آفیسر رضاعلی حبیب نے بتایا کہ پاکستان ریلویز نے راولپنڈی سے لاہور تک گرین لائن کا کرایہ 1200، راولپنڈی سے خانیوال تک 2410 روپے، راولپنڈی سے بہاولپور تک 3180 روپے، راولپنڈی سے روہڑی تک…
خاران: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم (محصول معافی کا منصوبہ) کی مخالفت کرنے والوں کو چیلنج دیا ہے کہ وہ منصوبے پر تنقید کے بجائے اپنی ٹیکس ادائیگی کے بارے میں بتائیں۔ خاران،بلوچستان میں ترقیاتی اسکیموں کے افتتاح پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا ہے کہ گالیوں کی سیاست دم توڑ جائے گی، عام انتخابات جولائی میں ہوں گے۔ وزیراعظم نے بطور خاص ٹیکس اصلاحات کو انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی ہر شہری کا فرض ہے۔ اپنی حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں وک سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں…
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے خبردار کیا ہے کہ ورچوئل کرنسی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، ان کے استعمال سے بچا جائے۔ ایس بی پی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کسی شخص یا ادارے کو ورچوئل کرنسیوں کے کوائن یا ٹوکن کے اجراء، فروخت، تبادلے یا سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ پاکستان کے مرکزی بینک نے تمام بینکوں، مالیاتی اداروں، پیمنٹ سسٹم پرووائیڈرز اور پیمنٹ سسٹم آپریٹرز کو بی پی آر ڈی کے سرکلر نمبر 03 برائے 2018 کے تحت ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنے صارفین کوورچوئل کرنسیوں…
اسلام آباد: چئیرمین سینیٹ سے ملاقات کرنے والے فاٹا جرگہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پتھر کے زمانے میں زندگی گزارنے والے قبائلیوں کو پاکستانی تسلیم کرکے تمام آئینی حقوق دیئے جائیں۔ تمام قبائلی ایجنسیوں کے نمائندوں پر مشتمل 30 رکنی فاٹا جرگے نے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان کی قیادت میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قبائلی عوام صحت،تعلیم،انصاف اور ذرائع مواصلات کی تمام سہولیات سے محروم ہیں، قومی وسائل میں حصہ بھی نہیں مل رہا ہے۔…
کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی کا دعوی کیا جاتا ہے تاہم سرکاری سطح پر دستیاب اعدادوشمار کچھ اور صورتحال بتاتے ہیں۔ سی پی ایل سی (سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی) کے اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں اوسطا 156 مجرمانہ وارداتیں ہو رہی ہیں۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران 81 افراد قتل کئے گئے۔ روزانہ کی بنیاد پر موبائل فون، کاریں، موٹرسائیکل چھیننے یا چوری ہونے کی رپورٹس درج کرائی جارہی ہیں۔ مجموعی طور پر رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں اسٹریٹ کرائمز کی 14 ہزار 284 وارداتیں رپورٹ کی گئیں۔ اعداد و…
کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ طالبان کو بھائی کہنے والے عمران خان کو صوفیوں کی سرزمین سندھ سے نامراد لوٹنا پڑے گا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے دورہء سندھ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ آنا عمران خان کا حق ہے لیکن یہاں سے ملنا کچھ نہیں ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان کوشش ضرور کریں لیکن انہیں بھی نواز شریف کی طرح مایوسی ہوگی۔ سندھ کے لوگ جھوٹ اورمنافقفت کے سوداگروں کو نہیں، نظریے کو ووٹ دیتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ…
نیویارک: میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ میں کسی کو بھیجا گیا میسیج ڈیلیٹ کر دیے جانے کے باوجود گروپ یا چیٹ کو دیکھنے والا فرد اسے پڑھ سکتا ہے۔ میسیجنگ کی مقبول ترین ایپلیکیشن کے ’ڈیلیٹ مسیج‘کا آپشن کارآمد ثابت نہیں ہورہا ہے۔ واٹس ایپ کے ڈیلیٹ میسیج فیچر کو ٹیسٹ کیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ ڈیلیٹ کیا گیا میسج درحقیقت ختم نہیں ہوتا، وہ ریپلائی کرنے والے شخص کے پاس موجود ہوتا ہے۔ پیغام بھیجنے والے کی جانب سے ڈیلیٹ کرنے سے قبل اگر چیٹ کا شریک کوئی فرد میسیج کو ‘کوٹ’ کر دے تو ڈیلیٹ کئے جانے…














