اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ ایک تہائی اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی کو نااہل قرار دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے باہرانہوں نےذرائع ابلاغ (میڈیا) سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن بھی انہیں نااہل قرار دے سکتا ہے۔ ممتاز قانوندان بابر اعوان نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تاریخ ساز اقدام اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف عمران خان نے تو ایکشن لے لیا لیکن اب سوال یہ ہے کہ باقی کب لیں گے؟ سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے دعویٰ کیا کہ…
Author: ویب ڈیسک
فلوریڈا:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے توقع ظاہر کی ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ سے ان کی ملاقات کامیاب ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کم جونگ سے ملاقات کا دور اگر فائدہ مند ثابت نہ ہوا تووہ بات چیت کے دوران اٹھ کرباعزت طریقے سے چلے جائیں گے۔ فلوریڈا میں جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا میں قید تین امریکیوں کی رہائی کے لئے بھی بات چیت ہورہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم…
کراچی: سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے سرکاری وکلا پر پولیس پھر ٹوٹ پـڑی اور کئی کو گرفتار کرلیا۔ سرکاری وکلا گزشتہ نو دن سے بیسک پے الاؤنس سمیت دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی وکلا پر گزشتہ روز بھی اچانک پولیس ٹوٹ پڑی تھی اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے درجنوں کو گرفتار کرلیا تھا گرفتار وکلا کو رات گئے تھانہ پریڈی سے رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ دوبارہ احتجاج میں شرکت کے لئے سندھ اسمبلی پہنچ گئے تھے۔ کراچی بار ایسوسی ایشن نے وکلا کی دوبارہ…
صادق آباد:جامعہ(یونیورسٹی)کے طلباء نے مقامی حکومت کی ناکامی کے بعد شہر کا کچرا ٹھکانے لگانے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔ مقامی جامعہ کے طلبا نے شہر کو خوبصورت اور گندگی سے پاک کرنےکے لئے پہلے مرحلے میں گیارہ مقامات پر کوڑے دان(ڈسٹ بن) رکھے تھے۔ طلباء نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کوڑے دانوں کا استعمال کریں اور بلدیہ کو ان کی حفاظت کی ذمہ داری تفویض کی تھی۔ طلباء کو کے ایف یونائیٹڈ ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم پر یکجا کرنے والے ٹیم لیڈر نجف شاہ کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں تقریباً20 مزید کوڑے…
کراچی :شعبان المعظم 1439ھ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہو گا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ رویت ہلال کی زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔ اعلامیہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بعد نماز عصر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)کراچی میں ہو گا۔ شعبان المعظم کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اسلام آباد میں شب بھر بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا جو وقفے وقفے سے جاری ہے اور آسمان پر بادلوں کا راج ہے۔ لاہوراور اس کے گردونواح میں ہونے والی بونداباندی، بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ پشاور،مانسہرہ، بٹگرام ، تورغراورکوہستان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ہری پور میں ہونے والی بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے اوروہ…
کراچی: میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں کی گئی کارروائی کے دوران ایک ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مطابق کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کشتی کو مشکوک پا کر روکا گیا۔ تلاشی لینے پر کشتی سے 14 سو کلو گرام منشیات برآمد ہوئی جس کی عالمی منڈی میں قیمت ایک ارب روپے ہے۔ ترجمان کے مطابق منشیات جناح نیول بیس اور ماڑہ میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردی گئی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان میں منشیات کی روک تھام کے لئے قائم کیا گیا وفاقی ادارہ…
اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے اختیارات کی قبائلی علاقہ جات تک توسیع کے بل کی منظوری دے دی۔ ن لیگی حکومت کی اتحادی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) نے احتجاج کرتے ہوئے سینیٹ سے واک آؤٹ کیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اپنا کام کیا ہے۔ ہم پر کوئی دباؤ نہیں، جنہوں نے بل پرکام کیا ان کو مبارکباد دیتے ہیں، اگر کسی نے منظورشدہ بل سے اختلاف کیا ہے تو وہ اس کا حق ہے۔ عدالت عظمی اور عدالت عالیہ…
اسلام آباد: ایران اور روس نے شام میں امریکا، برطانیہ اور فرانس کے میزائل حملوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نتائج سے خبردار کیا ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہوئے حملوں کے متعلق شام کی خبررساں ایجنسی صنعا کا کہنا ہے کہ میزائلوں سے تین عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ شامی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایک تعلیمی ادارے اور لیبارٹری کو تباہ کیا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور اتحادیوں کے حملوں میں روس کے فضائی اور بحری اڈوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ روس کی وزارت دفاع نےکہا ہے…
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام کے شہر دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کے ردعمل میں کارروائی کا فیصلہ جلد یا بدیر کر لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اور امریکی انتظامیہ مبینہ کیمیائی حملے کے بعد کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ کوئی بھی فیصلہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ شام کی صورتحال پر نظر رکھے مبصرین کے مطابق ایسا تاثر مل رہا ہے کہ مغربی طاقتیں فوجی کارروائی کے لئے تیار ہیں لیکن روس نے حملے کی شدید مخالفت کی ہے۔ امریکا میں روس کے…
جاتی امرا: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے انہیں سیاست سے تاحیات نااہل کرنا انتقامی کارروائی ہے اور انہیں عدالت سے اسی فیصلے کی امید تھی۔ نماز جمعہ کے بعد جاتی امرا میں کارکنوں سےغیر رسمی گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلے عوام سے اس کی قیادت نہیں چھین سکتے۔ اس موقع پرانہوں نے کارکنوں کو متحرک رہنے اور پارٹی کے آئندہ اعلان کا انتظار کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ملتی جلتی خبر: تاحیات نااہلی فیصلہ: آج آزمائش کا دن ہے، شہباز شریف نواز شریف نے کارکنوں کو صبر کا مشورہ…
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان اور پاکستانی قوم کیلئے ایک آزمائش کا دن ہے۔ جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے تحت پاکستان کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ناقابلِ تسخیر قوت بنانے والے ایسے قومی رہنما کو ملک و قوم کی خدمت سے روکا گیا ہے جسے پاکستان کے عوام تین مرتبہ اپنا وزیراعظم منتخب کر چکے ہیں۔ سپریم کورٹ کی طرف سے سابق وزیراعظم کے خلاف تاحیات نا اہلی کے فیصلے پر شہباز…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کے سبب ٹریفک حادثات میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران صوبے بھرمیں ٹریفک کے 804 حادثات رونما ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس ہونے والے ٹریفک حادثات کی تعداد 729 تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق 401 مہلک حادثات میں تقریبا 100 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ باقی زخمی یا معذور ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ بیشتر حادثات ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کی وجہ سے پیش آئے ہیں۔ حادثات کا شکار ہونے والوں میں…
لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو تفتیش کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ علی عمران کو آمدن سے زائد اثاثوں اور صاف پانی پراجیکٹ کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ احتساب بیورو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صاف پانی کمپنی میں کروڑوں روپے مبینہ طور پر علی عمران کے اکاونٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔ نیب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ریکارڈ کے مطابق شہر کے پوش علاقے میں…
لاہور: جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات میں کرپٹ ٹولے کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دے۔ جمعہ کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کا تعین ہونے کے بعد اپنے ردعمل میں سراج الحق نے کہا کہ تا حیات نااہل ہونے والے اب استغفار کریں۔ جماعت اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پانامہ لیکس میں شامل دیگر 436 افراد کو بھی طلب کرے۔ بینکو ں کو لوٹنے، قرضے معاف کرانے اور دبئی و لندن لیکس والوں سے کوئی…














