نیویارک: پاکستان اوراٹلی کی زیرقیادت گروپ نے سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کی تعداد میں اضافے کی مخالفت کردی ہے۔ جب کہ بھارت، جرمنی، جاپان اور برازیل نے اقوام متحدہ کے اہم ترین ادارے کے رکن ملکوں کی تعداد بڑھا کر دس کرنے پر زور دیا ہے۔ پاکستان کی مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نےخبردار کیا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے مسائل بڑھیں گے۔ پاکستانی مندوب نے بین الحکومتی مذاکرے سے خطاب میں اقوام عالم کو متنبہ کیا کہ مستقل ارکان میں اضافہ سلامتی کونسل کی کارکردگی کو تباہ کردے گا۔ ڈاکٹر…
Author: ویب ڈیسک
لاہور: بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث ملک کی تمام تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی فراہمی میں تعطل کا اعلان کیا ہے۔ بجلی کے تعطل کو لوڈ مینیجمنٹ کا نام دینے والی تقسیم کار کمپنیوں نے ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹس کی خرابی کو اس کا سبب قرار دیا ہے۔ ہم نیوز کو موصول اطلاع کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی ہائی ٹرانسمیشن لائنزاور1200 میگاواٹ کے چشمہ میں واقع چاروں پاور پلانٹس ٹرپ کرگئے ہیں۔ قومی ادارے کے مطابق 3600 میگا واٹ کے تین آر ایل این جی پلانٹس ٹیسٹنگ کی وجہ سے…
راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان تین حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ چوہدری نثار قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے این اے 59، پی پی دس اور پی پی 14 سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ چوہدری نثار نے بتایا کہ ٹیکسلا کے حلقے این اے 63 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی لیڈر شپ سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ اعلان یو سی چیئرمینوں سے ملاقات میں کیا۔ اس سے پہلے انہوں نےاعلان…
ریاض : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امن کی تجاویز تسلیم کریں یا پھر اپنی شکایات بند کر دیں۔ ایک اسرائیلی چینل کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ بات گزشتہ ماہ امریکہ میں بسنے والے یہودی رہنماؤں سے بند کمرے کے اجلاس کے دوران کہی۔ انہوں نے فلسطینی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ کئی عشروں سے فلسطینی قیادت نے امن کے حصول کا ایک کے بعد دوسرا موقع ضائع کیا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے…
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مشکلات میں گھرا ہوا ہوں لیکن جھکا نہیں، ممکن ہے مجھے سزا سنا دی جائے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میرے خلاف ایک اور مقدمے کی تیاری ہورہی ہے، میں ان ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکوں گا، اگر ہم پیچھے ہٹ گئے تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سازشوں کا مقابلہ کروں گا، اگر آپ ساتھ دیں گے تو یہ جنگ جیتیں گے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملک اور تاریخ بدلنے کا…
کراچی:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی جانب سے ثبوت پیش نہ کرنے پرپولیس مقابلہ کے ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا۔ پولیس نے سانحہ صفورہ کے مرکزی مجرم سعد عزیز پر پولیس مقابلہ اوراقدام قتل کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس نےتین جون 2015 کو تھانہ سمن آباد کی حدود میں پولیس پرحملہ کیا۔ پولیس نے مؤقف اپنایا تھا کہ جوابی فائرنگ پرکالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ملزم فرار ہو گیا تھا، سعد عزیز کے خلاف تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت…
کراچی: ایف بی آر(فیڈرل بورڈ آف ریونیو) اداروں کوبلوں کی عدم ادائیگی پرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے نوٹسز جاری کردیے۔ جاری کردہ نوٹسز کے مطابق کسٹمز تین کروڑ 64 لاکھ،انکم ٹیکس دو کروڑچارلاکھ اورسیلز ٹیکس چار کروڑ 16 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔ کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ حکام نے کسٹمز،انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کو بھیجے گئے نوٹسز میں بلوں کی واجب الادا رقوم کی فوری ادائیگی کا کہا ہے۔ ایف بی آر اداروں کو بھیجے گئے نوٹسز میں حکام نے متنبیہ کیا ہے کہ بلوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں ادارہ کارروائی کا مجاز ہے۔ کراچی واٹراینڈ…
لاہور:الیکشن کمیشن آف پاکستان آج پنجاب اور سندھ میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے گا۔ ہم نیوز کے مطابق پنجاب میں ایڈیشنل سیکریٹریز الیکشن کمیشن ظفر اقبال اور ڈاکٹر اختر نذیر اجلاس کی مشترکہ سربراہی کریں گے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران،ریٹرننگ افسران اور دیگر انتخابی عملے کی تعنیاتی پر غور کیا جائے گا۔ ووٹرز فہرستوں کی نظرثانی مہم اور انتخابی مواد کی ترسیل کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔ آئندہ عام انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنز کی فہرستوں پر بھی غور کیا جائے گا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن سندھ میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ…
غزہ:اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے تین فلسطینی مظاہرین جان بحق اور600 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غزہ سرحد پر کی جانے والی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں تین صحافی اور آٹھ طبی کارکنان بھی شامل ہیں۔ گزشتہ ماہ سے جاری احتجاج میں اب تک 45 فلسطینی مظاہرین جان بحق اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے خصوصی مندوب شہزادہ زید بن رعدالحسین نے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مندوب نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی مشرقی سرحد پر فلسطینیوں کے خلاف طاقت…
اسلام آباد: پاکستان میں آج مالی سال 19-2018 کے لئے 56 کھرب 61 ارب روپے مالیت کا سالانہ میزانیہ پیش کر دیا گیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کی۔ میزانیے میں دفاع کے لیے 1100 ارب، صوبوں کے لیے 2550 ارب، فاٹا اور کشمیر کے لیے 72 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ بجٹ اجلاس کی لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ ذیل میں ملاحظہ کریں۔ ملتی جلتی خبر: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اپنا پہلا اور حکومت کا آخری بجٹ پیش کریں گے
واشنگٹن:سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیک پومپیو نے سینیٹ کی توثیق کے بعد سیکریٹری خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نامزد مائیک پومپیو کو سینیٹ میں 57 اراکین کی حمایت اور 42 کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ مائیک پومپیو کو تمام ری پبلکن اراکین نے ووٹ دیے،ڈیمو کریٹس میں سے چھ اور ایک آزاد سینیٹر نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ ریکس ٹلرسن کو فارغ کرنے کے بعد صدر ٹرمپ نے مائیک پومپیو کو سیکریٹری خارجہ نامزد کیا تھا ۔ مائیک پومپیو عہدے کا حلف اٹھانے کے فوری بعد برسلز روانہ…
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کونا اہل قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر خارجہ کی نااہلیت کے لیے دائر درخواست پراسلام آباد ہائی کورٹ کے تین رکنی بنچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد خواجہ محمد آصف صادق و امین نہیں رہے اوروہ قومی اسمبلی کی نشست سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ محمد آصف کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔ درخواست میں خواجہ آصف پر بیرون ملک ملازمت اور اقامہ رکھنےکے الزامات لگائے گئے تھے۔۔…
کراچی:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بجلی کے شدید بحران کے حل کے لیے ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے۔ گورنر ہاؤس سندھ میں منعقدہ کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے ۔ اجلاس میں گورنر سندھ محمد زبیر،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر اویس خان لغاری اورمشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت دیگر شریک ہوں گے۔ وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کو کے الیکٹرک کے سی ای او طیب ترین اورسوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی امین راجپوت بریفنگ دیں گے۔ کراچی میں بجلی کے بحران کی ایک بڑی وجہ کے الیکٹرک اورایس ایس جی…
واشنگٹن:امریکی صدارتی روایت کے باغی ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ کے بعد پیوٹن کو بھی ’راہ راست‘ پر لانے کے لئے وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دے دی۔ اس بات کا انکشاف روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ریا ‘نے کیا ہے۔ یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ کے حوالے سے یہ بات کہی جارہی ہے کہ وہ روس پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہی ہے۔ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے ہونے والی ہلاکتوں میں امریکا اور مغربی ممالک میں سے متعدد روس کو ملوث قرار دے رہے ہیں۔ روسی وزیرخارجہ سرگے…
اسلام آباد: جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار کردیا۔ اسلام آباد، روالپنڈی، ملتان، صادق آباد، فیصل آباد، کشمیر، فاٹا، پسروراور بلتستان سمیت دیگرعلاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلکی و تیز بارش سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ کسانوں کو اپنی تیار گندم کی فصل کی فکر لاحق ہوگئی۔ اسلام آباد و راولپنڈی کے شہری گزشتہ روز کی گرمی کے بعد صبح سے ہونے والی بارش کا لطف اٹھارہے ہیں۔ جڑواں شہروں میں چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سرد کردیا۔ دفاتر اور گھروں میں کافی و چائے کے…














