لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پھلوں کو کیلشیم کاربائیڈ اور دیگر مضر صحت کیمیکلز لگا کر فروخت کرنے پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد شروع کروا دیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اسٹوریج یونٹس اور فروٹ منڈیوں کے گوداموں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا۔ ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کیلشیم کاربائیڈ اور دیگر مضر صحت کیمیکلز استعمال کرنے پر 13 کولڈ اسٹوریج یونٹس اور 41 گودام سیل کردیے۔ سرکاری حکام نے کیمیکل لگے 3400 کلوگرام آم، 2100 کلو گرام سیب اور 2400 کلو گرام آڑو اور ناشپاتی بھی موقع پر تلف کردی۔ ڈی جی فوڈ…
Author: ویب ڈیسک
غزہ: غزہ میں ہونے والے دھماکے میں چھ فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دیرالبلاح میں ہونے والے دھماکے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ عالمی خبررساں اداروں کے مطابق حماس نے الزام عائد کیا ہے کہ دھماکہ اسرائیلی افواج کی کارروائی کا نتیجہ ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکہ ایک عمارت میں بارودی مواد کے ساتھ کام کرنے کے دوران ہوا۔ اسرائیلی اخبار ’ہیرٹز‘ نے خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے…
کراچی : سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے انویسٹی گیشن سیل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی ٹی ڈی ثاقب اسماعیل میمن کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔ انسداد دہشت گردی سیل کے ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کراچی کے علاقوں سائٹ ایریا اور پی سی ایس آئی آر سوسائٹی کے قریب سے عمل میں لائی گئی ہے۔…
میلبرن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ دوبارہ سب کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنےکوبہت اہمیت دیتا ہوں۔ میں نے جو کچھ کیا اس پر معافی بھی مانگ چکا اورسزا بھی قبول کرچکا ہوں۔ لوگوں کے پیغامات نے بہت اعتماد دیا ہے۔ دوبارہ آسٹریلیا کی نمائندگی حاصل کرنےکی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ گذشتہ برس بال ٹیمپرنگ کے الزامات ثابت ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا (آسٹریلین کرکٹ بورڈ ) نے اسٹیو اسمتھ کوایک برس کے لیے ٹیم سے…
اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر اسلام آباد اسٹیڈیم نیشنل پارک کا حصہ ثابت ہوا تو پی سی بی واپس کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارک میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر میں دلچسپی نہیں رکھتے لیکن اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر میں گہری دلچسپی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے شکرپڑیاں اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نےدو مئی کو شکرپڑیاں میں کرکٹ اسٹیڈیم کی…
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن کراچی، اسلام آباد کے قریب تخت پری کے علاقے میں محکمہ جنگلات کی زمینوں پر قبضے اور بحریہ ٹاؤن (گولف سٹی) مری کے منصوبوں کوغیرقانونی قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اپنا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی کو رہائشی و کمرشل پلاٹوں اورعمارات کی فروخت سے روک دیا۔ فیصلہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز افضل خان نے پڑھ کرسنایا۔ سپریم کورٹ نے نیب کو حکم دیا کہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تین ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے…
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے ہیں کہ آئندہ پہلے پورے پاکستان کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے سرٹفکیٹ عدالت میں جمع ہوں گے تو پھر اپنی تنخواہ کا چیک لوں گا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ 24،24 تاریخ تک ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتی ہیں آپ کو ان کی گزربسر اور تکالیف کا اندازہ ہے؟ اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ ماہ بجٹ نہیں ملا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بجٹ میں تاخیر…
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے دفعہ 144 کو انگریزکا کالا اورکلونیل قانون قرار دیا ہے۔ انہوں نے صحافیوں پرتشدد کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران عدالتی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سیشن جج سہیل ناصرکو دس دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت عظمیٰ نے تمام فریقین کو بھی انکوائری کمیشن کے روبرو پیش ہونے کے احکامات دیے ہیں۔ عدالت عظمیٰ میں سماعت شروع ہوئی تو صحافی رہنما پرویز شوکت نے کہا کہ ہر سال تین مئی کو آزادی صحافت کا دن پوری دنیا میں منایاجاتا ہے۔ اس دن ریلی نکالی تو پولیس نے رکاوٹ ڈالی…
لاہور:فیصل آباد شیردل کے کپتان ناصرعلی نے کہا ہے کہ سپرکبڈی لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت سے ایونٹ میں بہترین مقابلے ہورہے ہیں۔ اسلام آباد ٹیم سے مقابلہ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹیم کے خلاف نئی حکمت عملی کے تحت میدان میں اترے تھے۔ فیصل آباد شیردل کے کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم مسلسل دو مقابلے جیت چکی ہے اور ہم سپرکبڈی لیگ جیتنے کی بھرپور و پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ سپرکبڈی لیگ میں شریک فیصل آباد شیردل ٹیم کے ’اونر‘ رابیل سدوزئی نےکہا کہ کبڈی ثقافتی…
اسلام آباد:سپریم کورٹ بحریہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ سنائے گی۔عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ فیصلہ سنائے گا۔ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت ازخود نوٹس کیس کی سماعت بھی سپریم کورٹ کرے گی۔ عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورخواتین کی مبینہ اسمگلنگ کے خلاف لیے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت بھی سپریم کورٹ میں ہوگی۔ سابق وفاقی سیکریٹری سلمان فاروقی کی بطور وفاقی محتسب تقرری کے…
لندن:برطانیہ میں تعینات ایرانی سفیر حامد بعیدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکہ معاہدے سے دستبردار ہوا تو ایران ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔ ایرانی سفیر نے اپنے ایک انٹرویو میں خبردار کیا کہ معاہدہ ختم ہونے پرہم یورینیم افزودگی اورآئی اے ای اے(جوہری توانائی کا بین الاقوامی ادارہ) سے تعلقات پر نظرثانی کرسکتے ہیں۔ ممکنہ امریکی اقدام کے نتائج اور ایرانی جوہری پروگرام پر بات کرتے ہوئے حامد بعیدی نے واضح کیا کہ صورتحال بدل جائے گی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیوگوتریز نے بی بی سی کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں امریکہ سے کہا ہے…
تہران: ایران کے جنوبی پہاڑی علاقے میں بدھ کو آنے والے 5.2 شدت کے زلزلے میں 31 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلہ کے نتیجے میں ناصرف مواصلاتی خدمات میں تعطل پیدا ہوا ہے بلکہ بجلی فراہمی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ تہران سے تقریبا 700 کلو میٹر جنوب میں آنے والے زلزلہ نے سیساخت نامی قصبے کو نشانہ بنایا۔ جس کے بعد دس ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل قصبے کے مکانات بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ایران کے نیم سرکاری خبررساں ادارے اسنا کے مطابق صوبائی ہنگامی خدمات ادارے کے سربراہ جلال پرانفرد…
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی جانب سے لاہورمیں میچ کھیلنے کی پیشکش موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چئیرمین کی جانب سے پاکستان میں کھیلنے کی درخواست آئی ہے جس پر سوچ بچار کی جا رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اداروں ، حکومت اور کھلاڑیوں سے مشورہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد پی سی بی کو جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو ٹی ٹونٹی میچز پاکستان میں…
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ ہم سیاست کو شطرنج مانتے ہیں اوراس کھیل کے فروغ کی لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔ چیس چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان میں لوگ فٹ بال کو بہت پسند کرتے ہیں، گوادراورچاغی میں فٹ بال کے دو انٹرنیشنل اسٹیڈیمز بننے چاہئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چیس فیڈریشن کے لیے دو لاکھ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔ چیس فیڈریشن آف پاکستان کی صدر سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ اسپتالوں کو ویران کرنے کے لیے…
اسلام آباد:ملک میں بجلی کی پیداواراورطلب میں واضح فرق کے بعد بجلی کے تعطل (لوڈشیڈنگ )میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے مطابق اس وقت بجلی کی پیداوار 15 ہزار 400 میگاواٹ، طلب 18 ہزار432 میگاوٹ ہے۔ملک میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار32 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔ پاورڈویژن کی جانب سے اعلان کردہ لوڈ مینیجمنٹ کے بعد وفاقی دارالحکومت سمیت شہروں میں چھ سے دس گھنٹے اورمضافاتی علاقوں میں دس سے 18 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے تحت دس فیصد لائن لاسز والے فیڈرز پر تین سے…














