واشنگٹن: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران 2015 کے ایٹمی معاہدے کی ابھی تک پاسداری کررہا ہے۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ عالمی سمجھوتے میں جس سطح تک یورینیم کی افزودگی، افزودہ یورینئم کو ذخیرہ کرنے سمیت جو دیگر سرگرمیاں طے کی گئی تھیں، ایران نہ صرف ان پر عمل کررہا ہے بلکہ متعینہ حدود کا پابند بھی ہے۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے یہ بات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ…
Author: ویب ڈیسک
کراچی : شدید گرمی، سمندری ہواؤں کی کمی و بندش، ہیٹ ویو کے خطرے اور بجلی کی اعلانیہ و غیراعلانیہ بندش نے شہر قائد کے مکینوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ کراچی میں آج بھی لو چلنے کا خطرہ برقرارہے، درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیا ت کے مطابق سمندری ہوائیں کم چلیں گی اور ہوا کی رفتار چھ سے آٹھ ناٹیکل میل رہے گی۔ گزشتہ تین دن سے شدید لو کی لپیٹ میں رہنے والے شہر قائد کے باسیوں کے لیے محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے…
غزنی: افغانستان کے صوبہ غزنی میں طالبان نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرکے پولیس سربراہ سمیت متعدد کو ہلاک کردیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ (میڈیا) کے مطابق طالبان نے حملہ پیر کی رات گئے کیا جس کی تصدیق منگل کے روز ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ (میڈیا) کے مطابق فائرنگ اور دھماکوں کے سبب فی الحال کسی کے لیے ممکن نہیں ہے کہ وہ ہلاک شدگان یا زخمیوں کی مکمل تعداد اور تفصیلات فراہم کرسکے۔ میڈیا نے اس بات کی تصدیق ضرور کی ہے کہ دونوں اطراف سے کی جانے والی شدید فائرنگ سے دیھ یاک پولیس ہیڈ کوارٹر تقریباً…
واشنگٹن: پاکستان نے کشن گنگا ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے افتتاح پر عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فیصلے پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی قیادت میں چار رکنی وفد آج واشنگٹن پہنچ کر عالمی بینک کے صدر سے ملاقات کرے گا۔ یہ بات امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے ذرائع ابلاغ (میڈیا) سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کے صدر سے سندھ طاس معاہدے،کشن گنگا اور رتلے سمیت دیگر بھارتی منصوبوں کا معاملہ اٹھائیں گے ۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے…
پسرور: بھارت نے تسلسل کے ساتھ پاکستانی آبادی کو گولہ باری اور فائرنگ کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ آج بھارتی افواج کی گولہ باری سے تین معصوم بچوں سمیت چار شہید اور دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقہ عامہ کے مطابق بھارتی افواج نے آج صبح سیالکوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی گولہ باری اورفائرنگ کی وجہ سے تین بچوں اور ایک خاتون سمیت چار شہید اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی افواج کی فائرنگ کا نشانہ صبح ورکنگ باؤنڈری کا چار واہ سیکٹر تھا۔…
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ اب سب کو حساب دینا ہو گا ، ہم سب کو حساب دینا ہو گا۔ سابق وزیراعطم نے یہ بات احتساب عدالت میں ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کیس (لندن فلیٹس کیس) میں پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کی جانب سے پوچھے گئے صرف ایک سوال کے جواب میں کہی۔ نواز شریف سے ایک صحافی نے پوچھا کہ زرداری صاحب کہتے ہیں کہ میاں صاحب کو 30 سال کا حساب دینا ہوگا، تو جواباً انہوں نے انتہائی مختصرجملہ کہا کہ اب سب کو حساب دینا…
کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی۔ شہر کا درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریـڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نےخبردار کیا ہے کہ شہر قائد آئندہ چھ دن تک ویٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔ ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں سمندری ہوائیں منقطع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اہلیان کراچی کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو متنبیہ کیا گیا ہے کہ وہ پانی اوربجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ موسمیات کی جانب سے…
نوشہرہ: نوشہرہ میں کچہری چوک پر ہونے والے دھماکے کے بعد امدادی سرگرمیوں میں مصروف اہلکاروں کے مطابق واقعہ میں ایک فرد شہید جب کہ چھ زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے سرکاری گاڑی کونشانہ بنایا۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا اور دھماکے میں پانچ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے الیکشن کے قریب بم دھماکے کو افسوسناک قرار…
کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے ریمارکس دیے ہیں کہ انکوائری مکمل ہونے سے قبل پرنسپل کو سزا دینے سے ٹیچرز کیڈر پر منفی اثرات پڑیں گے۔ مستونگ کیڈٹ کالج میں طلباء پر تشدد سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے موقع پرسیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عبداللہ جان، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا، پی ایس ٹو گورنر سجاد بھٹہ، ایڈوکیٹ جنرل رؤف عطا موجود تھے۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے…
کراچی: حکومت سندھ کے دفاتر رمضان المبارک کے دوران صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک کام کریں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہفتے میں پانچ اورچھ روزکھلنےوالےسرکاری دفاتر کاعملہ جمعۃ المبارک کےعلاوہ صبح آٹھ بجےسے دوپہر دو بجےتک کام کرےگا اعلامیہ کے تحت جمعۃ المبارک کے دن سرکاری دفاتر کے اوقات صبح آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کے درمیان ہوں گے۔ حکومت سندھ کےماتحت وہ ادارے جوچھ روزکھلتے ہیں ان میں پیرسےجمعرات اورہفتے کواوقات کار صبح آٹھ بجے سے ایک بجے دوپہراور جمعہ کوصبح آٹھ بجے سےبارہ بجے تک رہیں گے۔ حکومت سندھ…
لاہور: اہلیان لاہور کے لیے انتظارکی گھڑیاں ختم ہوگئیں، وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے اورنج لائن ٹرین کا اففتاح کردیا، اس سہولت سے دو لاکھ 25 ہزارافراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔ لکشمی چوک اسٹاپ پر ٹرین سروس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ وہ منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے غم زدہ ہیں تاہم اب عوام کو دھکے نہیں کھانے پڑیں گے، تاجروں کے نقصان پر ان سے ہاتھ جوڑ کرمعافی مانگتا ہوں، لاہوراب پیرس بن چکا ہے۔ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث میٹرو…
کراچی: رمضان المبارک کی آمد انتہائی قریب آنے کے باوجود شہر قائد میں بجلی کی بندش (لوڈشیڈنگ) کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بجلی کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ کے الیکٹرک نے بن قاسم پاور پلانٹ کے بند یونٹ کے مرمت کی بھی نئی تاریخ 20 مئی دے دی ہے۔ کراچی کو بجلی کی فراہمی کا ذمہ دار کے الیکٹرک پہلے بجلی کی بندش کا سارا ملبہ سوئی سدرن گیس کمپنی پر ڈالتا تھا۔ اس کا مؤقف تھا کہ اسےمطلوبہ مقدار میں سوئی گیس فراہم نہیں کی…
اسلام آباد: سابق وزیراعطم نواز شریف نےکہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف دھرنے دو جماعت اورپگڑی اچھال پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی گندی زبان والی پارٹی ہے اور اس کا نہ کوئی کردار ہے اور نہ کوئی نظریہ ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرانہوں نے یہ بات اس سوال کے جواب میں کہی کہ پی ٹی آئی نے آپ کی جانب سے قومی کمیشن بنائے جانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ ذرائع ابلاغ سے غیررسمی بات چیت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ پی ٹی آئی ایمپائر کی انگلی کی…
لاہور: پولیس نے مناواں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک درجن مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ لاہور کے علاقے مناواں کے متعلق اطلاع ملی تھی کہ مشکوک افراد قیام پذیر ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے اطلاع ملنے پر رات گئے سرچ آپریشن شروع کیا جو کئی گھنٹے جاری رہا۔ سرچ آپریشن میں پولیس کو حساس اداروں کی بھی مدد حاصل تھی۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے مناواں اور اس سے ملحقہ علاقے میں واقع گھروں، ہوٹلوں اور ہوسٹلوں میں مقیم افراد کے شناختی کارڈز اور دیگر کوائف چیک کیے۔…
اسلام آباد: پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ ایسے بیانات نہ دیے جائیں جس سے پاکستان کا مؤقف کمزور ہو۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ شرکائے اجلاس نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری قیادت نے نواز شریف کے بیان پر حکومت کو تحفظات سے آگاہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق دو گھنٹے تک جاری رہنے…














