اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آئندہ عام انتخابات کو ’بڑا الیکشن‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ ابھی بھی الیکشن ملتوی کرانے پرتلے ہوئے ہیں، ہر الیکشن میں اس طرح کے لوگ آجاتے ہیں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے خوشگوار موڈ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ازخود استفسار کیا کہ کیا الیکشن ملتوی ہورہے ہیں؟ ایک صحافی نے نواز شریف کی توجہ ان کے خوشگوار موڈ کی طرف دلائی تو انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے،زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔ انہوں…
Author: ویب ڈیسک
اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ناصرالملک سے نگراں وزیراعظم کا حلف لے لیا۔ جمعہ کے روز ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چیف الیکشن کمشنر، وفاقی وزرا، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چاروں صوبوں کے گورنرزسمیت اعلیٰ سول و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ متعلقہ خبر:نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کون؟ جسٹس (ر) ناصرالملک نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے ملک کے ساتویں وزیراعظم ہیں۔ 17 اگست 1950 کو سوات کے دولت مند اور بااثر پراچہ خاندان میں پیدا ہونے والے جسٹس (ر)…
اسلام آباد: صدر پاکستان ممنون حسین آج جسٹس (ر) ناصرالملک سے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت بھی اپنی آئینی مدت پوری کرکے ختم ہوگئی ہے۔ ملکی تاریخ میں یہ دوسرا تاریخ ساز واقعہ ہےکہ جمہوری حکومت مدت مکمل ہونے پر ختم ہوئی۔ قومی و صوبائی اسمبلیاں اور کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہیں۔ جمہوری حکومت کے ختم ہوتے ہی وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پاکستان کی تاریخ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی پہلی…
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اہلیان کراچی کے لیے خوشخبری سنائی ہے کہ آج سے شہر کا درجہ حرارت بتدریج کم ہونا شروع ہوجائے گا۔ ماہرین موسمیات نے لاہور کے باسیوں سمیت ملحقہ علاقے کے مکینوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ پانچ روز کے دوران ملک کے اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ گزشتہ تین دن سے سخت گرمی کی لپیٹ میں رہنے والے کراچی کے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری…
لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغرخان عمل درآمد کیس میں آج ہی کابینہ کا اجلاس بلانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغرخان عمل درآمد کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ڈی جی فیڈرل انویسٹی گیشن (ایف آئی اے) بشیر میمن نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ اس ضمن میں انکوائری جاری ہے۔ انہوں نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے کمیٹی کے سربراہ کا تعین بھی کرلیا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کابینہ نے اصغرخان کیس سے متعلق…
لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکم دیا ہے کہ آج شب 12 بجے تک وزرا اورمحکموں میں استحقاق کے بغیر رکھی جانے والی گاڑیاں واپس لی جائیں ۔عدالت عظمیٰ نے واضح کیا ہے کہ قانون کے برعکس گاڑیاں خریدنے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے پیسے وصول کیے جائیں گے اور معاملہ نیب کو بھی بھجوایا جا سکتا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بیوروکریٹس اور ججز کے زیراستعمال گاڑیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وفاقی کابینہ اور محکموں کے پاس گاڑیوں کی…
کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکارمصطفیٰ قریشی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ مصطفیٰ قریشی پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان بہت جلد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فلموں میں ولن کے کرداروں سے شہرت کی بلندیاں چھونے والے مصطفیٰ قریشی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت پی ٹی آئی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے دعوت افطار پرملاقات کے دوران دی۔ فلم اسٹار محمد علی (مرحوم) کی…
اسلام آباد:سابق چیئرمیں سینیٹ میاں رضا ربانی نے فوری طور پرسینیٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ وزیراعطم ،چیئرمیں سینیٹ اور اسپیکر کو لکھے گئے خطوط میں کیا ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے مطالبہ کیا ہے کہ اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بھی طلب کیا جائے۔ سینیٹر میاں رضاربانی نے یہ مطالبہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کے انتخابات کو سبوتاژ کرنے سے متعلق دیے گئے بیان پر کیا ہے۔
اسلام آباد: پاکستان کی قومی اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہر سال 15 رمضان المبارک یوم یتامیٰ(یتیموں کا عالمی دن) کے طور پر منایا جائے۔ قومی اسمبلی نے یہ مطالبہ متفقہ طور پرمنظور کردہ قرارداد میں کیا ہے۔ قرارداد رکن قومی اسمبلی ملک ابرار کی جانب سے پیش کی گئی۔ ملک ابرار نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مؤقف اپنایا کہ انہیں قواعد معطل کرکے قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ اجلاس کی صدارت کرنے والے ڈپٹی اسپیکر اسمبلی نے قواعد معطل کرکے قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی۔ اجلاس میں پیش کردہ قرارداد میں مطالبہ…
اسلام آباد: پاکستان میں 25 جولائی 2018 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محتاط اندازہ ظاہر کیا ہے کہ انتخابی اخراجات 21 ارب روپے سے زائد کے ہوں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 2018 کے انتخابی اخراجات 2013 کے انتخابی اخراجات سے تین گنا زائد ہوں گے۔ ہم نیوز کو موصول اعداد و شمار کے مطابق 2013 کے عام انتخابات پر چار ارب 73 کروڑ نو لاکھ 47 ہزار 802 روپے کے اخراجات آئے تھے۔ 2008 کے عام انتخابات پر…
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرقائد کے باسیوں کے لیے ایک مرتبہ پھر آئندہ دو دن میں ہیٹ ویو(لو) کی پیشن گوئی کردی ہے۔ کراچی کا موسم آج مجموعی طور پر گرم اور خشک رہے گا۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 36 اور زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محمکہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں ملک کے مختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ حیدر آباد میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ، سکھر میں 42، دادو 41، اوکاڑہ 40 اور ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 39 …
پشاور: خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف آج فاٹا انضمام کا بل منظوری کے لیے صوبائی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ قواعد و ضوابط کے تحت بل قرارداد کی شکل میں ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ فاٹا انضمام کا بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پہلے ہی منظور ہو چکا ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی سے منظوری کے بعد قبائلی علاقے خیبرپختونخوا میں شامل ہو جائیں گے۔ کے پی کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف عملاً ایوان میں اکثریت سے محروم ہے اور اس کے پاس محض 42 اراکین اسمبلی کی حمایت موجود ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق…
اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب میں ہونے والے انکشافات پر قومی سلامتی کمیشن کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔ انہوں نے ذمہ دار قومی کمیشن کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کمیشن بننا چاہیے جو ملک کے ساتھ ہونے والے تمام سانحات کی تحقیق کرے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کمیشن اس حکومت میں نہ بنا تو کچھ عرصہ بعد بن جائے گا،بننا تو ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ (میڈیا) سے بات چیت…
برازیل: دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی رونالڈینو نے بیک وقت دو لڑکیوں سے شادی کرنے کا فیصلہ کرکے جو ’دھماکہ‘ کیا ہے اس پرچہ میگوئیوں کا سلسلہ دراز ہو گیا ہے۔ بارسلونا کے سابق فٹبالر رونالڈینو جو مخالفین کے گو ل پر جارحانہ انداز سے جھپٹنے وپلٹنے کی صلاحیت و شہرت رکھتے ہیں، برطانوی اخبار کے مطابق ایک مرتبہ پھرمیڈیا میں شہہ سرخیوں کی زینت اس لیے بن گئے ہیں کہ وہ ایک دن اور ایک وقت میں دو لڑکیوں سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ برطانوی اخبار ’دی مرر‘ نے مقامی برازیلین میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ…
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے کے پی اسمبلی کا اجلاس 27 مئی کو بلانے کی درخواست (ریکوزیشن) گورنر کو بھجوادی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت فاٹا اصلاحات بل کی منظوری خیبرپختونخوا اسمبلی سے لے گی۔ اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے تمام اراکین کے پی اسمبلی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی گزشتہ روز فاٹا اصلاحات بل کی منظوری دے چکی ہے۔ آئندہ مرحلے میں بل سینیٹ میں پیش کیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ترجمان شوکت یوسف زئی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ فاٹا اصلاحات کے بعد بھی مالاکنڈ ٹیکس فری…














