Author: ویب ڈیسک

اسلام آباد: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ سال رواں فطرہ کم ازکم 100 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ اہل ثروت افراد اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں گے۔ مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق گندم کے حساب سے فطرہ کی کم ازکم رقم 100 روپے فی کس بنتی ہے، جو کے مطابق 240 روپے، کھجور کے مطابق 1600 روپے اور کشمش کے مطابق 1920 روپے  بنتی ہے۔ کفارہ صوم کی صورت میں 60 مساکین کو کھانا کھلایا جائے اور یا پھر گندم کے…

Read More
Bohri community

اسلام آباد: مصری کلینڈر سے مذہبی تہوار منانے والی بوہری برادری آج پورے مذہبی جوش و خروش سے عیدالفطر منارہی ہے. دنیا بھر میں آباد بوہری برادری قدیم مصری کلینڈر کے مطابق مذہبی تہوار مناتی ہے اس لیے پوری دنیا میں ایک ساتھ اورایک ہی دن ان کے مذہبی تہوار کے اجتماعات ہوتے ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان میں عموماً بوہری برادری رمضان المبارک کا آغاز بھی ایک دو دن قبل اپنے روایتی کلینڈر سے کرتی ہے اور اسی طرح عیدالفطر بھی ایک دو دن پہلے ہی مناتی ہے۔ بوہری برادری کی غالب اکثریت شہر قائد میں مقیم ہے اس لیے…

Read More

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی نے اپنی ہی پارٹی کے ایک انتخابی امیدوارپرڈرگ ڈیلرز کے ساتھ وابستگی کا سنگین الزام عائد کردیا۔ ہم نیوز کے رپورٹر ذیشان انورکے مطابق فضل الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور کے حلقہ پی کے – 79 پر پاکستان تحریک انصاف نے منشیات کا کاروبار کرنے والے شخص کو انتخابی ٹکٹ دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما فضل الہٰی نے کہا کہ وہ جلد ہی تمام ثبوت پارٹی چیئرمین عمران خان کے سامنے رکھیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر…

Read More
گوادر: فائیو اسٹار ہوٹل میں فائرنگ کی اطلاع

اسلام آباد: پاکستانی روپے کی قدرمیں مسلسل گراوٹ کے باعث انٹر بنک میں امریکی ڈالرکی قدرچارروپے 38 پیسے بڑھ گئی۔ نتیجتاً امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 118 روپے پر برقرار ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 118 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کررہی ہے۔ امریکی ڈالرہفتہ کے پہلے دن کے آغاز پر پاکستانی کرنسی کی قیمت میں گراوٹ کے سبب ایک وقت میں 122 روپے کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچ گیا تھا۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان عابد قمر کے مطابق پاکستان کرنسی کی قیمت میں آنے والے اتارچڑھاؤ کے متعلق فی الوقت حتمی طورپر…

Read More

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت وکیل صفائی خواجہ حارث کی جانب سے وکالت نامہ واپس لینے کی وجہ سے ایک روز کے لیے ملتوی کردی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔ آج احتساب عدالت میں وکیل صفائی خواجہ حارث نے پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پر جرح جاری رکھنی تھی۔ احتساب عدالت میں سماعت کے آغاز پر خواجہ حارث نے اپنا وکالت نامہ واپس لینے کی درخواست تحریری طور پر کی۔ درخواست میں انہوں…

Read More

اسلام آباد: امریکہ نے چین کی ٹیلی کام کمپنی زیڈ ٹی ای پر ایک ارب ڈالرز کا جرمانہ کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی پر جرمانہ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔ زیڈ ٹی ای کمپنی نے پہلے ہی ایران اور شمالی کوریا کو آلات بیچنے پر تقریباً ایک ارب ڈالرزجرمانہ ادا کیا ہے۔ زیڈ ٹی ای پر امریکی مصنوعات درآمد کرنے کی پابندی لگائی جا چکی ہے۔ مئی 2018 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی کمپنی زیڈ ٹی ای پر سے پابندیاں ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ نے تجارتی معاہدوں…

Read More
اسلام آباد اور پشاور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بوندا باندی کا امکان

اسلام آباد: اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، کراچی اورکشمیر کے رہائشیوں کے لیے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی ہے۔ سخت گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ بارش کی بوندوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور کشمیر میں گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا مطلع ابرآلود ہے، شہرمیں کہیں کہیں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا اورموسم خوشگوارہوجائے گا۔ ملک کے وسطی اورجنوبی علاقوں کے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ شدید گرمی کی لپیٹ میں…

Read More
لاہوربارش: جاں بحق افراد کے لیے مالی امداد کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے نامزد ڈاکٹر پروفیسر حسن عسکری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔  گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ تقریب حلف برداری میں سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شرکت نہیں کی۔ روایتاً نگراں وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری میں سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ لازمی شریک ہوتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف کی عدم شرکت پر ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ناسازی طبیعت کی بنا پر تقریب حلف…

Read More

اسلام آباد: پاکستان اور امریکہ نے افغانستان میں قیام امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک اور نائب امریکی صدر مائک پنس کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں کیا گیا۔ نائب امریکی صدر نے نگراں وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں منصفانہ کردار ادا کریں گے۔ نگراں وزیراعظم پاکستان جسٹس (ر) ناصرالملک کے اعلیٰ کیریئرکی بھی نائب امریکی صدر مائک پنس نے تعریف کی۔ پاکستان کی اعلیٰ سول و فوجی…

Read More

لاہور: سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کےلیے ڈاکٹر پروفیسر حسن عسکری کی تقرری کو مسترد کردیا ہے۔ ن لیگ نے خبردار کیا ہے کہ ان کی تقرری کا معاملہ پورے انتخابی عمل کو مشکوک بنادے گا۔ صوبہ پنجاب کی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اورپاکستان تحریک انصاف نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر متفق نہ ہوسکی تھیں۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید کے درمیان اس ضمن میں ہونے والی متعدد ملاقاتیں بے نتیجہ ثابت ہوئی تھیں۔ الیکشن کمیشن نے  آئینی ذمہ…

Read More

اسلام آباد: بابراعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ کو تین وجوہ کی بنا پر حسن عسکری کے نگراں وزیراعلیٰ بننے پر اعتراض ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر شائع اپنے ایک پیغام میں ن لیگ کی تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کردہ حسن عسکری اس لیے ن لیگ کو قبول نہیں کیونکہ ان میں 35 پنکچر لگانے کی صلاحیت موجود نہیں اور نہ وہ کبھی جاتی امرا کے دربار میں حاضر ہوئے ہیں۔ حسن عسکری پہ ن لیگ کے 3 اعتراض ۱) ۳۵ پنکچر لگانے کی صلاحیت موجود نہیں…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کا لارجربنچ کاغذات نامزدگی فارم میں تبدیلی کیس کی سماعت آج کرے گا۔ سماعت صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔ سپریم کورٹ کے لارجربنچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کریں گے۔ بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس عطمت سعید شیخ، جسٹس مشیر عالم، جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل شامل ہیں۔ پارلیمنٹ نے الیکشن نامزدگی فارم میں تبدیلیاں کردی تھیں جن کو لاہور لائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ لاہورہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ نے پارلیمنٹ کی جانب کی جانے والی تبدیلیوں کو ختم کردیا تھا۔ لاہورہائی…

Read More

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائنسی لحاظ سے 29 رمضان المبارک کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ ماہرین موسمیات نے وزارت مذہبی امورکو شوال کے چاند کی عمر کے حوالے سے تفصیلات بھیج دی ہیں جس میں اس نے چاند نظرآنے کے حوالے سے اپنی پیشن گوئی بھی کردی ہے۔ عیدالفطر کی آمد قریب آتے ہی ماہ شوال کے چاند کے حوالے سے مختلف طبقہ ہائے فکر کی بھی آرا سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ ماہرین موسمیات نے بھیجی جانے والی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کی شب…

Read More
sun

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب اوربالائی سندھ میں شدید گرمی پڑنے کی پیشنگوئی کی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اندرون سندھ، پنجاب کے وسطی و جنوبی علاقوں اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاجاسکتا ہے۔ خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیےجانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں پڑنے والی گرمی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صبح…

Read More

کمپالا: یوگنڈا کی پارلیمنٹ نے فیس بک، واٹس اپ، ٹوئٹر اور وائبرکے ذریعے ’گپ شپ‘ کرنے والوں پر ٹیکسزعائد کرنے کی منظوری دے دی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہونے والی گپ شپ کی حوصلہ شکنی کے لیے پارلیمنٹ نے جو قانون سازی کی ہے اس کے تحت ہر شخص کو یومیہ 200 شلنگ (مقامی کرنسی) ادا کرنے ہوں گے۔ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے قانون کا اطلاق گو کہ یکم جولائی سے ہوگا لیکن تاحال اس کے متعلق شکوک و شبہات موجود ہیں کہ آیا پارلیمنٹ سے منظوری کے باوجود اس نئے قانون پر عملدرآمد ممکن ہوسکے گا…

Read More