Author: ویب ڈیسک

عمران خان کا نگراں حکومت کو خط | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پراعتراضات اورشکایات کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دیے جانے والے نظرثانی بورڈ کو 400 سے زائد شکایات موصول ہوگئی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر زرقا نے اپنی ہی پارٹی کی انتخابی امیدواروں کے خلاف اعتراضات بھی اٹھادیے ہیں ۔ انتخابی ٹکٹوں سے محروم رہ جانے والے پارٹی کارکنان بنی گالہ کے باہر احتجاج کررہے ہیں۔ ہم نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر زرقا نے پی ٹی آئی کی انتخابی امیدواران ڈاکٹر منزہ حسن اورعالیہ حمزہ کے خلاف اعتراضات پارٹی کو جمع کرادیے…

Read More

لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہےکہ میں نے اپنی والدہ کو ہوش میں نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں آئی تو امی بے ہوش تھیں۔ لندن میں ہارلے اسٹریٹ کلینک سے روانگی کے موقع پر ذرائع ابلاغ (میڈیا) سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں امی سے بات کرنا چاہتی تھی، ان کی آواز سننا چاہتی تھی لیکن وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ انتہائی جذباتی اندازمیں والدہ  کا ذکرکرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائیں۔ ایک سوال پر انہوں…

Read More

اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پراللہ تعالیٰ ہم پہ رحمتیں نازل فرمائے اورہمیں ایمان کامل کی نعمت سے نواز دے۔ انہوں نے یہ بات عیدالفطر کے موقع پرنماز عید کی ادائیگی کے بعد مختلف شعبہ جات بشمول سرونگ اور ریٹائرڈ افراد سے ملاقات کے دوران اپنے پیغام میں کہی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے پاکستان کے غیورعوام اور ہردم تیار بحری سرحدوں کے محافظوں کو عید کی مبارکباد دی۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ انہیں عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ پاک بحریہ…

Read More

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سپاہی کی حیثیت سے سرحد پرعید منانا میرے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے یہ بات عیدالفطر کی نماز لائن آف کنٹرول پرادا کرنے کے بعد جوانوں سے خطاب میں کہی۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک میں قیام امن اور وطن کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن اورقوم کی…

Read More

لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ ہماری پانچ نسلیں مقروض ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو قرض اور پانی کے مسئلے سے نجات ملنی چاہیے۔ پاکستانی عدالت عظمیٰ کے سربراہ عیدالفطر کے موقع پرفاؤنٹین ہاؤس پہنچے اورمریضوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے مریضوں سے خیریت دریافت کی اوران میں گھل مل گئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے تعلیم کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے تعلیمی ادارے بہت ضروری ہیں۔ عدالت عظمیٰ کے سربراہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے واضح کیا کہ آئندہ نسلوں کی بقا…

Read More

لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ڈاکٹر نوید نے کہا ہے کہ اسپتال کی اتنی سیکیورٹی ہوتی ہے مجھے روکنا چاہیے تھا۔ ڈاکٹر نوید کو اس وقت ہارلے اسٹریٹ کلینک لندن کی انتظامیہ نے روکا تھا جب وہ بیگم کلثوم نواز کے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے کے دوران حسین نواز سے جھگڑ پڑے تھے۔ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نوازنے انہیں اپنی والدہ کے کمرے میں داخلے کی کوشش کے دوران روکا تھا۔ واقعہ اسپتال کی پہلی منزل پر پیش آیا جہاں بیگم کلثوم نواز…

Read More

سری نگر: بھارتی قابض افواج نے عیدالفطرکے پرمسرت موقع پر بھی بے گناہ نہتے کشمیریوں کے لہوسے مقبوضہ وادی کو لہولہان کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسزنے اندھادھند فائرنگ کی، پیلٹ گنوں کا بے دریغ استعمال کیا اورآنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے اننت ناگ کے رہائشی نوجوان شیرازحمد نے جام شہادت نوش کیا اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ واقعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں نے نمازعید کے اجتماعات کے بعد بھارت مخالف مظاہرے کیے اورپاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔ مقبوضہ وادی کے باسیوں نے بھارت مخالف مظاہروں میں پاکستانی جھنڈے لہرائے تو بھارتی افواج نے…

Read More

اسلام آباد/کراچی/لاہور/پشاور: ملک میں عیدالفطر روایتی مذہبی جوش وخروش سے منائی جارہی ہے۔ نمازعید کے اجتماعات میں علمائے کرام، مشائخ عطام اور مفتیان کرام نے اسلام کی روح کے مطابق زندگی گزارنے کا درس دیا۔ انہوں نے زور دے کرکہا کہ اگر امت مسلمہ اسوۃ حسنہ پر عمل پیرا رہے تو اسے دنیا اورآخرت دونوں جگہ سرخروئی نصیب ہوگی۔ نماز عیدالفطر کی ادائیگی کے بعد فرزندان توحید نے امت مسلمہ کی یکجہتی اورکامیابی کے لیے دعائیں کیں اور مالک یوم الدین کے حضورگڑگڑا کرپاکستان کی سلامتی، ترقی اورخوشحالی مانگی۔ مسلمانان پاکستان عید کے اجتماعات میں شرکت کے بعد ایک دوسرے…

Read More
چیف الیکشن کمشنر: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان موجود ڈیڈ لاک کی اندرونی کہانی

اسلام آباد: 2018 کے انتخابی معرکے میں شرکت کے خواہش مند دہری شہریت کے حامل نکلے۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 122 دہری شہریت کے حامل انتخابی امیدواروں کی فہرست ترتیب دے کر الیکشن کمیشن کو بھیج دی۔ ہم نیوز کے پاس موجود فہرست کے مطابق ایف آئی اے نے دہری شہریت رکھنے والے انتخابی امیدواروں کے ناموں کے ساتھ ثبوت بھی منسلک کیے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجی جانے والی فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مندوں میں 49 دہری شہریت کے حامل…

Read More

اسلام آباد: افغان وزارت دفاع  نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ ملا فضل اللہ  کے مارے جانے کی تصدیق کر دی  ہے، وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق ملا فضل اللہ امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوا۔ امریکی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مارٹن او ڈونیل نے بتایا ہے کہ امریکہ نے افغان صوبے کنڑ میں 13 اور 14 جون کی درمیانی شب ڈرون حملہ کیا تھا جس میں ملا فضل اللہ ہلاک ہوا، افغان میڈیا کے مطابق حملے میں اس کے قریبی ساتھی ابوبکر، سجاد، عمران اور مولوی عمر بھی مارے گئے۔ عرب نیوز کے مطابق…

Read More

اسلام آباد: آئندہ عام انتخابات 2018 نے سیاستدانوں کا ’مزید‘ پول کھول دیا ہے۔ فیڈرل لاجز قصر ناز نے الیکشن کمیشن،متعلقہ سرکاری اداروں اورعوام الناس کو بتایا ہے کہ 100 سے زائد سیاستدان اس کے بھی نادہندہ ہیں۔ قصرناز کے مقروض سیاستدانوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو داعی اجل کو لبیک کہہ کردنیاوی رجسٹر بند کرا چکے ہیں لیکن سرکاری رہائش گاہ میں ان کے نام کا رجسٹر ’نادہندہ‘ ہونے کی وجہ سے تاحال کھلا ہوا ہے۔ افسوسناک امرہے کہ رئیس حکمرانوں نے اپنےان ’بزرگوں‘ کے بھی چند ہزار یا سو کے قرض نہیں اتارے جن کی وجہ سے…

Read More

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے منہ سے اس وقت تلخ سچ نکل ہی گیا جب انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اورآئرلینڈ کےدورے پرجانے والی کرکٹ ٹیم کے متعلق اکثریت کا خیال تھا کہ ٹیم ہارکرآئے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے دورے کے دوران دو ٹیسٹ انگلینڈ کے خلاف کھیلے۔ قومی کرکٹ ٹیم ایک ٹیسٹ میچ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آئرلینڈ کے خلاف میدان میں اتری۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔ آئرلینڈ کے خلاف کھیلا گیا واحد ٹیسٹ گرین کیپ کے نام رہا۔ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دونوں ٹی…

Read More

اسلام آباد/ لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کے لیے اگلے چوبیس گھنٹوں کو اہم قراردیا ہے۔ پاکستان سے اہلیہ کی عیادت کے لیے برطانیہ پہنچنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نوازکے ہمراہ بیگم کلثوم نواز کی ہارلے اسٹریٹ کلینک میں عیادت کی۔ عیادت کے بعد نواز شریف نے گھر روانگی سے قبل ڈاکٹروں سے ملاقات کی اوران سےا پنی اہلیہ کی صحت کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل…

Read More

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے دن سے ملک میں پری مون سون بارش کے آغاز کی پیشن گوئی کی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جمعۃ المبارک کے دن ہی سے کراچی میں ہلکی بارش برسا کر گرمی کا زورتوڑدیا۔ ہلکی بارش دراصل گرمی کے ستائے روزہ داروں کے لیے عیدالفطر کا تحفہ ثابت ہوئی ہے۔ ماہرین موسمیات توقع ظاہرکررہے ہیں کہ عید کے ایام اہل کراچی کےلیے موسم کے اعتبار سے انتہائی خوشگوار ثابت ہوں گے۔ لاہورمیں بھی چلنے والی تیز گرد آلود ہواؤں نے شہر کا درجہ حرارت معتدل کردیا ہے، گرمی کی تپش میں نمایاں کمی آئی…

Read More