پشاور: خیبرپختونخوا میں نگراں کابینہ کو محکموں کے قلمدان تفویض کردیے گئے ہیں۔ خٰیبرپختونخوا حکومت میں اکبرجان مروت کو صحت اورپاپولیشن ویلفیئرکی وزارتوں کے قلمدان دیے گئے ہیں۔ محمد رشیدخان وزیرجنگلات، اسپورٹس اورسیاحت بن گئے ہیں۔ ڈاکٹر سارہ صفدر کے پاس سوشل ویلفیئر، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ہائرایجوکیشن اورمذہبی امور کی وزارتوں کے قلمدان ہوں گے۔ محمد ثنااللہ خان کو مائنز اینڈ منرلز اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کی وزارتوں کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، لیبر اور ریونیو کی وزارتوں کے قلمدان مقدس اللہ کے سپرد کیے گئے ہیں۔ عبدالرؤف خان بلدیات، ہاؤسنگ، انٹرپروونشل کوآرڈی نیشن، فنانس اور…
Author: ویب ڈیسک
کوئـٹہ: سریاب کے علا قے تیرہ مل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں خاتون اور ایک بچہ سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والوں میں سے دو کے دہشت گرد ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ایک دہشت گرد نے خود کو پولیس کی بکتربند گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پانچ زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو طبی امداد دینے کے لیے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔ تیرہ مل میں کاؤنٹرٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خفیہ…
کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریمارکس میں واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی نیلامی کے بغیر سرکاری زمین نہیں لینے دی جائے گی۔ عدالت عظمیٰ نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ سرکاری زمینوں کی بندربانٹ نہیں ہونے دیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے پولٹری فارمز سمیت دیگر صنعتی اراضی کی لیز کے لیے 40 سے زائد درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کراچی رجسٹری میں ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ کیا معلوم ہے پاکستان کتنا مقروض ہے؟ اورپھر خود بتایا کہ ایک فرد ایک لاکھ 17 ہزار کا…
کراچی: آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ دیواروں پر وال چاکنگ قانونی جرم ہے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے گزارش کی کہ وہ قانون پرعملدرآمد کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ پولیس کا جواصل کام ہے وہ میں اور میری ٹیم کریں گے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے مزارپرحاضری دینے، پھولوں کی چادرچڑھانے اورفاتحہ خوانی کے بعد وہ ذرائع ابلاغ (میڈیا) سے بات چیت کررہے تھے۔ نئے آئی جی سندھ نے کہا کہ آج میرا پہلا دن ہے اور میں سرکاری طورپر اپنے دفترجاؤں گا۔ انسپکٹرجنرل آف پولیس سندھ نے کہا کہ…
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں نے کپتان کی بات ماننے سے انکارکردیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کہنے کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکنان منتشرنہیں ہوئے اورانہوں نے پارٹی چیئرمین کی رہائش گاہ واقع بنی گالہ پرانتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان ملتان سے سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ سے پارٹی میں کچھ ہی عرصہ قبل شمولیت اختیارکرنے والے سکندر حیات بوسن کو انتخابی ٹکٹ ملنے پر سخت مایوسی کا شکار ہوکر احتجاج کررہے ہیں۔ بنی گالہ کے باہر احتجاج کرنے والے پاکستان تحریک…
اسلام آباد: آئندہ عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پـڑتال کا آج آخری دن ہے۔ سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف، سابق رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز، پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان اور دیگر کے کاغذات نامزدگی پر داخل کیے گئے اعتراضات پر آج فیصلے سنائے جائیں گے۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی…
لاہور: بھارت میں قید معمر پاکستانی خاتون نسرین اختر کو رہائی کا پروانہ مل گیا۔ 2006 سے بھارت میں بھارت میں قید نسرین اختر کوواہگہ بارڈر کے ذریعے کل وطن واپس بھیجا جائے گا۔ واہگہ بارڈر تک انہیں چھوڑنے کے لیے پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی کا ایک نمائندہ بھی ساتھ آئے گا۔ 65 سالہ نسرین اختر معدے کے السر اور ذیابیطس (شوگر) کی مریضہ ہیں۔ مئی 2018 کے پہلے ہفتے سے وہ امرتسر کے ٹرانزٹ کیمپ میں بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان جانے کی اجازت ملنے کی منتظر تھیں۔ نسرین اختر کو 2006 میں جعلی کرنسی اورمنشیات…
نواب شاہ: ممتاز قانوندان فاروق ایچ نائیک نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات کرنے والوں نے اپنے بہکاوے میں آنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر 13 جون کو دو اعتراضات آئے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں درخواست گزاروں نے آج کہا کہ ہم کسی کے بہکاوے میں آگئے تھے۔ سابق صدر پاکستان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری…
پشاور: خیبرپختونخوا میں خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستوں پرامیدواران کے انتخابی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے 22 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی نشستوں پر 37 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہوئی۔ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے اقلیتی نشستوں پر 19 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی ۔ خیبرپختونخوا کے الیکشن کمیشن کے مطابق تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے ہیں۔
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی کے کہنے پر اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے میرٹ پر ایمانداری سے پارلیمانی بورڈ کے ساتھ مل کرانتخابی ٹکٹوں کے فیصلے کیے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بنی گالہ پر احتجاج کرنے والے پارٹی کارکنان سے خطاب میں کہی۔ عمران خان احتجاجی کارکنان سے ملنے ازخود اپنی رہائش گاہ کے باہر آئے اوران سے بات چیت کی۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کی جانب سے انتخابی ٹکٹیں نہ ملنے والے پارٹی کارکنان پارٹی چیئرمین کی رہائش گاہ…
لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) سے ادویات کو رجسٹرڈ نہ کرنے پر جواب طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹرسلمان کاظمی نے پیش ہوکر بتایا کہ مارکیٹ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مہنگی ادویات میسر ہیں۔ ڈاکٹر سلمان کاظمی نے انکشاف کیا کہ 41 ادویات رجسٹریشن کی منتظر ہیں۔ سیکریٹری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹرسلمان کاظمی نے عدالت عظمیٰ کے روبرو دعویٰ کیا کہ ادویات رجسٹرڈ ہونے سے سرکاری اسپتالوں میں مہنگی ادویات مفت دستیاب ہوں گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ادویات کی رجسٹریشن نہ…
لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو نیب لاہور نے طلب کرلیا ہے۔ نیب لاہور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کوہدایت کی ہے کہ وہ 25 جون کو ریکارڈ سمیت نیب لاہوردفتر میں پیش ہوں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ شہباز شریف اس وقت اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر پر رکھا ہوا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔…
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اعتراضات کا مقصد صرف میرا ٹرائل ہے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ اعتراضات قانونی طور پر تصدیق شدہ نہیں ہیں اوراعتراضات کے ساتھ منسلک اخباری تراشے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیرون ملک سے دستاویزات منگوانے کا قانونی ضابطہ موجود ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے استدعا کی کہ ان کے کاغذات نامزدگی پر کیے جانے والے اعتراضات مسترد کرکے کاغذات نامزدگی منظور کیے جائیں۔…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے واضح کیا ہے کہ شریف خاندان سے ذاتی جھگڑا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وفد نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نگراں حکومت پرنکتہ چینی کی اور کہا کہ وہ بہت سست روی سے چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومتوں کو تیزی سے کام کرنا چاہیے۔ بیرسٹر فواد چودھری نے کہا کہ سندھ اورپنجاب میں اب تک ضلعی انتظامیہ کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔ ان کا الزام تھا کہ پنجاب…
لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھگدڑمچ گئی۔ ہم نیوز کو موصول اطلاع کے مطابق اندرون ملک روانگی کے لاؤنج میں اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب گولی چلنے کی آواز آئی۔ گولی چلنے کی آواز پر تمام متعلقہ سیکیورٹی فورسز الرٹ ہوگئیں اورانہوں نے پوزیشنیں سنبھال لیں۔ اسی دوران سیکیورٹی اہلکاروں کو معلوم ہوا کہ فائرنگ ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکار کے پاس موجود اسلحہ سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر موجود اے ایس ایف کے اہلکار کو حراست میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔ ایئرپورٹ پر صورتحال معمول پر آگئی ہے البتہ تاحال فائرنگ کی وجہ سامنے…














