اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی امور جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے ان کا ستعفیٰ منظورکرلیا ہے۔ مشیرقومی سلامتی نے گزشتہ شب اپنا استعفیٰ نگراں وزیراعظم کو بھجوایا تھا۔ مشیرقومی سلامتی امور کا منصب سنبھالنے سے قبل وہ کورکمانڈرسدرن کمان کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں سابقہ حکومت کے دور میں یہ اہم منصب سپرد کیا گیا تھا۔
Author: ویب ڈیسک
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان لیبرڈویژن کے انچارج کاشف انجینئر نے الزام عائد کیا ہے کہ بہادرآباد والے ایم کیوایم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 28 جون کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اورکارکنان جلد بہادر آباد والوں سے حساب لیں گے۔ ہم نیوز سے بات چیت میں انہوں نے آٹھ افراد کے ٹولے سے تنگ آنے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شاہد پاشا اورہمارا مؤقف ایک ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرفاروق ستار کوسربراہ بنائیں، ہم کارکن کی حیثیت سے کام کرنے کو تیار ہیں۔ ایم کیوایم بہادرآباد کے سینئر رہنما…
راولپنڈی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چودھری کی انتخابی قسمتوں کے فیصلے آج ہوں گے۔ ایپلٹ ٹریبونلز دونوں رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلے سنائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے این اے – 57 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف ممتاز اور سینئرایڈووکیٹ مسعود احمد عباسی نے درخواست دائر کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چودھری کے خلاف جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما نے درخواست دائر کی ہے۔ حلقہ این اے – 67 سے…
اسلام آباد/ لندن: برطانیہ کے سیکیورٹی حکام نے ہیتھرو ایئرپورٹ پاکستانی نژاد مسافر کو حراست میں لے لیا۔ مسافر پی آئی اے کی فلائٹ 758 سے لاہور جارہا تھا۔ ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ برطانوی سیکیورٹی حکام قومی ایئرلائن کی پرواز پر روانگی سے قبل آئے اورانہوں نے مطلوبہ مسافر سے پوچھ گوچھ کی جس کی وجہ سے جہاز کی روانگی میں 29 منٹ کی تاخیر بھی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ میں درج شکایت کے بعد ہی مسافر کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فیملی مسائل یا عدالت…
کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز شہر قائد سے کریں گے۔ پی ایم ایل (ن) کے مطابق شہباز شریف صبح کراچی آمد کے بعد وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کی دعوت پر صنعتکاروں اورتاجروں سے خطاب کریں گے۔ پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف شام کو اپنے انتخابی حلقے این اے 249 جائیں گے جہاں بلدیہ ٹاؤن میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت یہ دعویٰ کرتی ہے…
سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی افواج کے انسانیت سوز مظالم، بے گناہ نہتے نوجوانوں کی شہادت اور جعلی مقابلوں کے خلاف حریت رہنماؤں کی اپیل پر شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔ قابض بھارتی افواج نے روایتی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ روز بھی کلگام میں جعلی مقابلے میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔ نوجوانوں کی بے گناہ شہادت پر حریت قائدین نے ہڑتال کی کال دی تھی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے مقبوضہ وادی کشمیر میں ہڑتال کی کال دی ہے۔ قابض بھارتی افواج کے…
کراچی: پکنک منانے کے لیے گڈانی جانے والے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں چارخواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔ جاں بحق افراد کی میتیں سول اسپتال گڈانی منتقل کردی گئی ہیں۔ ایدھی سمیت دیگر امدادی اداروں کے غوطہ خور ڈوبنے والے دو دیگربچوں کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں انھیں تیز لہروں کے باعث سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈوبنے والی خواتین اور بچی ماسٹر ستار اوربھائی ابوبکر کے خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ متاثرہ خواتین جونا مسجد آگرہ تاج کالونی…
لاہور: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر رہنما علیم خان ایک ارب 21 کروڑ 86 لاکھ 32 ہزار 281 روپے کے مقروض ہیں۔ ان کے کل اثاثوں کی مالیت 91 کروڑ 82 لاکھ 78 ہزار 855 روپے ہے۔ پاکستان میں ان کا صرف 90 ہزار روپے کا کاروبار ہے۔ پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے کاغذات نامزدگی میں درج تفصیلات کے مطابق ذاتی پراپرٹی کی مالیت 15 کروڑ 92 لاکھ 75 ہزار 737 روپے ہے۔ ان کے بیرون ملک کاروبار کا سرمایہ 81 لاکھ 38 ہزارپانچ روپے ہے۔ الیکشن کمیشن کو دی جانے والی تفصیلات کے مطابق علیم خان…
کراچی: صدرمملکت ممنون حسین کی پوتی کی شادی گورنرہاؤس کراچی میں ہونے سے رکوانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں دائر درخواست میں مؤقف اختیارکیا ہے کہ صدر مملکت کی پوتی کی شادی کے اخراجات سرکاری خزانے سے استعمال کیے جارہے ہیں۔ دائر درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ گورنرہاؤس کی سجاوٹ اور دیگر امور پرلاکھوں روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ سے درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سرکاری خزانے سے کیے گئے اخراجات واپس لیے جائیں۔ صدر مملکت ممنون…
اسلام آباد: عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائرکرنے کا آج آخری دن ہے۔ ملک بھرقائم 21 ٹریبونلز ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کا اختیاررکھتے ہیں۔ انتخابی امیدواروں نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 19 جون سے اپیلیں دائرکرنا شروع کی تھیں۔ ہائی کورٹ کے جج صاحبان پر مشتمل ایپلٹ ٹریبونلز 27 جون تک انتخابی امیدواران کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلے کرنے کے پابند ہیں۔ ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات منعقد ہوں گے جس میں حصہ…
اسلام آباد: سابق صدر پاکستان جنرل(ر) پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد دیا۔ پشاورہائی کورٹ نے انہیں آئندہ انتخابات کے لیے نااہل قراردیا تھا۔ الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں انہوں نے پارٹی کے تمام امور کی ذمہ داری سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد کے سپرد کردی ہے۔ پشاورہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن میں آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن پر سوالیہ نشان ثبت ہوگیا تھا۔ آئین و قانون کے تحت عام انتخابات کے…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کا احتجاجی دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر برہم پی ٹی آئی کارکنان نے کپتان عمران خان سمیت دیگر سینئر رہنماؤں کی بات ماننے سے قطعی انکارکردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے احجاجی کارکنان بنی گالہ کے باہر دھرنا دے کربیٹھے ہوئے ہیں۔ احتجاج میں شریک کارکنوں کا مؤقف ہے کہ وہ مختلف نشستوں پر پارٹی کے سچے، اہل اورپرانے امیدواران کے لیے انتخابی ٹکٹ لے کر ہی جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی کارکنان انتخابی ٹکٹ کی تقسیم کے دن سے متعدد نشستوں پر پارٹی…
کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان نے لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق حکومت سندھ کا نوٹی فکیشن کالعدم قراردے دیا ۔ عدالت عظمیٰ نے تمام صوبوں کا معاملہ اسلام آباد میں سننے کا بھی حکم جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں وزرا کے لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ 149 لگژری گاڑیاں تحویل میں لے لی ہیں۔ عدالت عظمی کے روبرو ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے صوبائی حکومت کا جاری کردہ نوٹی فکیشن پیش کیا اور بتایا کہ یہ گاڑیاں فیلڈ ورک اورخصوصی مقاصد کے لیے استعمال…
کراچی: سپریم کورٹ نے شہرقائد کی شیریں جناح کالونی سے 15 دن میں ٹینکرز کی منتقلی کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے میئر کراچی وسیم اختر سے نالوں کی صفائی کے بارے میں معلومات دریافت کیں توانہوں نے نہرخیام کے دورے کی پیشکش کردی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت میئر کراچی وسیم اختر نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل کا ایک سال پہلے افتتاح ہوچکا ہےلیکن ٹینکرز مالکان وہاں جانے کو تیار نہیں ہیں۔…
بیجنگ/اسلام آباد: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پرچینی ہم منصب کو اعتماد میں لینے اوران سے اقتصادی تعاون مانگنے کے لیے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ سال رواں میں شمالی کوریا کے سربراہ کا یہ تیسرا دورہ چین ہے۔ چین کے ذرائع ابلاغ (میڈیا) بشمول سرکاری ٹی وی ’سی سی ٹی وی‘ نے کم جونگ ان کی آمد کی تصدیق کردی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ دو دن چین میں قیام کریں گے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کم…














