اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ’سیاسی‘ خوابوں کی ہیٹ ٹرک کرلی۔ پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پہلے خواب دیکھا تھا کہ پانامہ میں نواز شریف کو سزا ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواب دیکھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھارہے ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اب خواب دیکھا ہے کہ ہرانتخابی نتیجہ (رزلٹ) پی ٹی آئی کے جیتنے کا آرہا ہے۔ سیاسی ’خوابوں‘ کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق وزیر منظور وسان ملک گیر شہرت کے حامل ہیں۔…
Author: ویب ڈیسک
اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سوال کیا ہے کہ نیب عدالت کو فیصلہ کرنے کی کیا عجلت تھی ؟ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے فیصلے سے مسلم لیگ کے کارکنوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کوشش کی گئی کہ ن لیگ احتجاج کرے تو انتخابات التوا کا شکار ہوں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ انتخابات کے التوا کی کوشش کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل چھ لگائیں گے۔ آئی نائن مرکز میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما نے کہا…
گجرات : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف نے جب ختم نبوت کا قانون بدلا مجھے تب ہی یقین ہو گیا تھا کہ یہ اللہ کی پکڑ میں آئے گا۔ جمال پور سیداں میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کا خون رنگ لایا اور یہ اللہ کی پکڑ میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے سانحہ میں حاملہ عورت کو گولیاں ماری گئیں۔ سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نواز…
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کے متعلق آنے والے احتساب عدالت کے فیصلے پر پی ایم ایل (ن) کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں اورعلاقوں میں ردعمل ظاہرکیا جارہا ہے۔ کارکنان اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے پریس کلبوں پہنچے ہیں اور دیگرمقامات پرجمع ہوکر نعرے بازی کررہے ہیں۔ نگراں صوبائی حکومتوں اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اوراحتجاجی مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوئی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق…
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھاشا اورمہمند ڈیموں کی تعمیر جلد ازجلد شروع کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈیموں کی تعمیر میں وفاق اور واپڈا سمیت تمام اتھارٹیز کو ذمہ دار قرارد یا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام ادارے تعمیرسے متعلق اقدامات اٹھائیں۔ عدالت عظمیٰ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ڈیموں کے لیے چیئرمین واپڈا کی سربراہی میں کمیٹی ہوگی جو تعمیرات کو مانیٹر کرے گی۔ کمیٹی کے سربراہ ممبران کا تقرر کرکے عدالت کو بتائیں گے۔ عدالت عظمیٰ نےکالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران اندرون…
پشاور : آئندہ عام انتخابات میں انوکھا ’آئس کریم‘ گروپ سامنے آگیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں حیرت انگیز طور پر ’ہم نام‘ انتخابی امیدواران سیاسی میدان میں ایک دوسرے کے مد مقابل آگئے ہیں۔ ہم نام آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان بھی آئس کریم دیا گیا ہے۔ کے پی کے میدان سیاست میں فی الوقت انتخابی نشان کی وجہ سے ’آئس کریم گروپ‘ کی دھوم سنائی دے رہی ہے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 78 پہ عرفان نام کے تین امیدواران مدمقابل ہیں۔ ان میں سے دو امیدواروں کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ ایک انتخابی امیدوار آزاد…
لاہور: چڑیا گھر میں دو روز قبل دم توڑنے والی مادہ زرافہ دیگر دو زرافوں کے ساتھ خریدی گئی تھی۔ مادہ زرافہ جس وقت حوالے کی گئی اس وقت بھی وہ بیمار تھی ۔ دو کروڑ روپے کی خطیر رقم سے خریدے گئے تین نئے زرافے لاہورچڑیا گھرمیں 25 جون کو پہنچے تھے۔ ہم نیوز کی جانب سے دم توڑنے والی مادہ زرافہ کی وجہ موت جاننے کے لیے چڑیا گھرانتظامیہ سے رابطے پر انکشاف ہوا کہ مادہ زرافہ پہلے سے ہی بیمار تھی۔ تین سال کی مادہ زرافہ کا پاکستان پہنچنے کے بعد علاج معالجہ کیا گیا لیکن وہ…
ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک تیل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں عالمی رہنماؤں کے درمیان یہ اتفاق رائے ٹیلی فونک بات چیت میں اس وقت ہوا جب امریکی صدر نے سعودی عرب کے فرماں روا کو فون کیا۔ اردو نیوز کے مطابق بات چیت میں خطے سمیت عالمی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ امریکی صدر نے سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے منفرد تعلقات پر بھی…
افغانستان: جلال آباد میں گورنردفتر کے قریب ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی، زخمیوں میں 20 افراد شامل ہیں۔ دھماکہ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اطراف کی عمارتوں اورگاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ افغان سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکہ خودکش تھا اورحملہ آور نے خود کو پولیس ڈسٹرکٹ ون کے علاقہ میں گورنر دفتر کے قریب خود کو اڑایا۔ سیکیورٹی فورسز اورامدادی اداروں نے نعشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ افغان ذرائع ابلاغ (میڈیا) کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے خودکش دھماکہ سے کچھ دیر قبل ہی جلال آباد میں…
وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے بڑی تعداد میں بھاری اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف نوعیت کے ہتھیاراورگولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں سب مشین گن، ہیوی گن اور فیوز بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ عطاالحق قاسمی 27 کروڑ روپے واپس کردیں تو کیس ختم کردیتے ہیں، 80 سال کا بندہ ہم نے جیل بھیج کرکیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 کروڑ روپے ڈیم کی تعمیر کے لیے رکھ دیں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عطاالحق قاسمی پر27 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوٹا، بالٹی، چادر اورتولیے بھی قاسمی صاحب کو پی ٹی وی نے لے کردیے…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں نے بلے کے مقابلے پر بلے باز کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کے انتخابی ٹکٹوں سے محروم رہ جانے والے رہنماؤں و کارکنان نے پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے نام سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے تحت پی ٹی آئی (ن) کا انتخابی نشان بلے باز ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی (ن) اختر اقبال کے مطابق عمران خان سے ناراض مزید آٹھ انتخابی امیدواروں کو ٹکٹ دے دیے گئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ آج (بروز جمعہ) مزید 20 انتخابی امیدواروں…
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی اورپاکستان تحریک انصاف موروثی سیاست سے جان نہیں چھڑاسکیں۔ سابقہ حکمران جماعتوں پی ایم ایل (ن) اور پی پی پی نے گزشتہ عام انتخابات کی طرح ایک مرتبہ پھر مخصوص خاندانوں اور گھرانوں کے ’خاص‘ افراد کو انتخابی ٹکٹوں سے نواز دیا ہے۔ شریف خاندان نے لاہورسے قومی اسمبلی کی کئی نشستیں اپنے خاندان کے لیے مختص رکھی ہیں۔ یہ نشستیں شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور بلال یاسین کو دی گئی ہیں۔ سابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق، ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق، ملک پرویز اوران کی اہلیہ شائستہ پرویز…
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آئے گا تو اس کے بعد دیکھیں گے کہ ہم نے کیا کرنا ہے؟ انہوں نے کہا کہ فیصلہ پڑھ کرہی قانونی جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حلقہ انتخاب سے اب ان کے والد انتخاب میں حصہ لیں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے توہین عدالت کا مجرم قرار دیے جانے کے بعد احاطہ عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ (میڈیا) سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے…
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملک ریاض صاحب! حکومتیں بنانے اورگرانے کا کام چھوڑدیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ وقت نہیں رہا جب آپ کے لیے اگلے ہی دن حکومتیں تبدیل ہوجاتی تھیں۔ عدالت عظمیٰ کے سربراہ نے دوران سماعت ریمارکس میں کہا کہ ملک صاحب میں کراچی بحریہ ٹاؤن کا دورہ کرنے کے لیے آرہا ہوں، میں نے حساب کتاب کرکے ایک ایک روپیہ واپس کروانا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگر ملک ریاض کو جیل بھیج دیا تو جہاں کرین کھڑی ہے وہیں کھڑی رہے گی۔ بدھ کے…













