Author: ویب ڈیسک

سپریم کورٹ: راولپنڈی خود کش دهماکے کا ملزم عمر عدیل خان بری

راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کیس کی سماعت سپریم کورٹ نے کل تک ملتوی کردی۔ عدالت عظمیٰ نے پی ایم ایل (ن) کے رہنما کے وکیل تنویر اقبال کی جانب سے دلائل کے لیے مزید وقت دینے کی درخواست  مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کی لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی اور 21 جولائی کو کیس کا فیصلہ جاری کرنے کا حکم برقرار رکھا۔ دوران سماعت جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو کوئی کیسےڈکٹیٹ کرسکتا ہےکہ اس کی مرضی کےمطابق دلائل دیے جائیں۔ سپریم…

Read More

اسلام آباد: شناختی کارڈوں کی بروقت پرنٹنگ اورترسیل یقینی بنانے کے لیے تمام نادرا سینٹرزہفتہ و اتوار سمیت رات نو بجے تک کھلے رہیں گے۔ اس بات کا فیصلہ چیئرمین نادرا عثمان مبین کی زیرصدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں نادرا دفاتر سے اپنے شناختی کارڈ وصول کرلیں ۔ نادرا حکام نے متعلقہ کوریئر کمپنی کو بھی ہدایت کی ہے کہ ہفتہ و اتوار کو بھی وہ شناختی کارڈوں کی ترسیل یقینی بنائے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ شناختی کارڈوں کی پرنٹنگ…

Read More
آئینی حدود میں حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل ہوگا۔ میجر جنرل آصف غفور

اسلام آباد: فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سماجی رابطوں (سوشل میڈیا) کی ایپلی کیشنز پر گردش کرنے والے خطروں کے انتباہی پیغامات (تھریٹ الرٹس) سے اظہار لاتعلقی  کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ خطروں کے انتباہی پیغامات نہ ان کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں اور نہ ہی ان سے کوئی تعلق ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق منفی پروپگنڈے کا مقصد عوام الناس میں صرف خوف و ہراس پھیلا کر انہیں الجھن کا شکار کرنا ہے۔ آئی ایس پی…

Read More
متنازع قانون نے بھارت میں آئینی بحران کو جنم دیا ہے، شاہ محمودقریشی

ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے گلشن مارکیٹ چوک دھماکے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہوٹل مالک میرے سپورٹر ہیں۔ ذرائع ابلاغ (میڈیا) سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ہوٹل مالک نے دو دن قبل ہی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ متاثرہ ہوٹل کے متعلق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ یہ معروف ہوٹل ہے اور فیملیز یہاں کھانا کھانے آتی ہیں۔ ایک سوال پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دھماکے کی جگہ پر انتظامیہ موجود…

Read More

ومبلڈن : ومبلڈن کی تاریخ کے طویل ترین سیمی فائنل میں کیون اینڈرسن نے جون اسنر کو شکست دے دی۔ چھ گھنٹے 35 منٹ تک جاری رہنے والے اعصاب شکن مقابلے میں دونوں کھلاڑیوں نے شاندارکھیل پیش کیا لیکن پھر اسنرکو24-26 سے شکست ہوئی۔ ابتدا میں اینڈرسن اوراسنر نے دو دو سیٹ جیتے اورپانچواں سیٹ 24-24 سے برابر رہا۔ اینڈرسن 97 سال بعد ومبلڈن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے جنوبی افریقہ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Read More

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے اپنی پارٹی کو خیرباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ہمایوں اخترخان کی خواہش تھی کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے -131 پہ انتخابی امیدوار ہوں۔ سابق وفاقی وزیر نے اس مقصد کے لیے پارٹی قیادت کو درخواست بھی دی تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمایوں اختر خان کو پارٹی کا انتخابی ٹکٹ دینے کے بجائے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کو این اے -131 پہ  اپنا…

Read More

راولپنڈی : سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ کے اراکین اڈیالہ جیل میں تمام جدید طبی آلات اور ضروری ادویات کے ساتھ موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق اراکین میڈیکل بورڈ اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کا طبی معائنہ کریں گے۔ میڈیکل بورڈ پولی کلینک اسپتال کے سنیئر ڈاکٹروں پر مشتمل ہے۔ ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر آصف عرفان خصوصی میڈیکل بورڈ کے چیئرمین ہیں۔ بورڈ کے دیگر اراکین میں ڈاکٹر حامد اقبال، ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر عاصمہ کیانی شامل ہیں۔ ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے…

Read More

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ احتساب عدالت سے سزا کے بعد قانونی طور پر نواز شریف کی گرفتاری قابل فہم ہے۔ سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ٹوئٹ پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے سوال کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاری کا آخر کیا جواز ہے؟ پی پی پی کے سربراہ نے پرامن احتجاج کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے استفسار کیا کہ لاہور میں آخر محاصرے کا ماحول کیوں ہے؟ سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کی پاکستان آمد کے موقع پر…

Read More
آزادی مارچ: روکایاگرفتارکیا تو ہر ضلع کی ہرسڑک پر لڑائی ہوگی،اکرم درانی کا انتباہ

بنوں : سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم خان درانی کے قافلے پر ہونے والے حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ ہوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ درج مقدمہ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کارکنوں کے ہمراہ جلسہ گاہ سے واپس جارہے تھے تو دھماکہ ہو گیا تھا۔ دھماکہ خیز بارودی مواد ہوید بازار میں سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ متحدہ مجلس عمل کے انتخابی ٹکٹ پر اکرم خان درانی بنوں کے حلقہ این اے…

Read More

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) امیدواروں کو نشانہ بنانا چاہتی ہے۔ یہ دعویٰ محکمہ داخلہ سندھ نے کمشنر اورڈی آئی جی حیدرآباد کو بھیجے گئے مراسلے میں کیا ہے۔ مراسلے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پی پی پی کی جانب سے بدین میں امن و امان  خراب کرنے کی اطلاعات ہیں۔ اعلیٰ حکام کو خبردار کیا گیا ہے کہ جی ڈی اے کے مقامی افراد، بااثر شخصیات اور ووٹرز بھی نشانہ بن سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے بھیجے گئے مراسلے میں انکشاف کیا ہے کہ بدامنی پھیلانے…

Read More

پشاور : عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی امیدوار ہارون بلور کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین وزیرباغ میں واقع آبائی قبرستان میں کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے ہارون بلور کی نماز جنازہ وزیر باغ میں ادا کی گئی جس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب احمد خان شیرپاؤ، سینیٹر شاہی سید اور سابق وزرا و اراکین پارلیمنٹ سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث بے انتہا رش تھا جس کی وجہ…

Read More

پشاور : عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی خان نے ہارون بلور کی شہادت پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں بلور فیملی کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔ ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ آبدیدہ تھے اور رندھی ہوئی  آواز میں کہنے لگے کہ میرے پاس کہنے کو الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہارون بلور سے قبل ان کے والد بشیر بلور کو بھی شہید کیا گیا تھا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے انسانوں کے خون سے…

Read More

اسلام آباد : سابق صدر پاکستان اور شہید بے نظیر بھٹو کے خاوند آصف علی زرداری اپنے خلاف مقدمات کی نوعیت کے سبب طرح طرح کے القابات کا نشانہ بنے، انہیں معافی ملی، بریت پائی اور اب ایک بار پھر سنگین مقدمات کے نشانے پر ہیں۔ ذیل میں مختصر جائزہ لیا گیا ہے کہ اپنی سیاسی زندگی کا خاصا عرصہ جیل میں گزارنے والے آصف علی زرداری پر کون کون سے مقدمات  دائر ہوئے اور کب کب انہوں نے جیل کاٹی؟ 1990 میں بینظر بھٹو کی پہلی  حکومت ختم ہوئی تو آصف علی  زرداری پر اغوا، بدعنوانی اور اختیارات کے…

Read More
جنرل (ر) پرویز مشرف کو انصاف نہیں ملا، سلمان صفدر ایڈووکیٹ

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان جنرل (ریٹائرڈ ) پرویز مشرف کو نیب نے اہل خانہ سمیت طلب کرلیا۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ  اپنی اہلیہ صہبا مشرف کے ہمراہ دس جولائی کو نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوں۔ جنرل (ر) پرویز مشرف کے صاحبزادے بلال مشرف کو بھی والدین کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب نے تینوں ملزمان سے کہا ہے کہ وہ مکمل دستاویزات کے ہمراہ راولپنڈی کے دفتر میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ ذرائع کے مطابق جنرل پرویز مشرف، صہبا مشرف اور بلال مشرف کی دفتر آمد پر ان کے بیانات ریکارڈ…

Read More
عمران خان کو میانوالی سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی | urduhumnews.wpengine.com

ایبٹ آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو خبردارکیا ہے کہ نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش مت کرنا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آپ نے قوم کے 30  ہزار کروڑ روپے بچوں کے نام پر لندن میں رکھے ہیں، اب آپ نے 300 ارب روپے پاکستان سے باہر لے جانے کا حساب دینا ہے۔ ایبٹ آباد میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایک طرف نواز شریف اپنی غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں تو دوسری طرف کپیٹن (ر) صفدر ایسے گھوم رہے ہیں جیسے کشمیر…

Read More